الفضل ایک عظیم روحانی، علمی اور تربیتی سرمایہ ہے جو ۱۹۱۳ء سے دنیا بھر میں قارئین کو مستفید کرنے کی توفیق پا رہا ہے۔ ۲۰۱۹ء میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے الفضل انٹرنیشنل کی ویب سائٹ کا افتتاح فرمایا جس کے ذریعے ڈیجیٹل سہولتوں کے ساتھ یہ موقر اخبار آن لائن مفت دستیاب رہا ہے۔ اب اس میں تبدیلی کی جا رہی ہے جس کے مطابق الفضل انٹرنیشنل معمولی قیمت کے ساتھ آن لائن subscriptionکے ساتھ مہیا کیا جائے گا۔ اس کا سالانہ چندہ پندرہ پاؤنڈ(£15) مقرر ہوا ہے۔ قارئین نوٹ فرما لیں کہ مورخہ ۲۷؍مئی ۲۰۲۵ء سے آن لائن سبسکرپشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد ہر قاری کو ویب سائٹ پر جا کر اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کر کے اپنے بینک کارڈ سےسالانہ چندہ ادا کرنا ہو گا جس کے بعد الفضل کا آن لائن مطالعہ کیا جا سکے گا۔ ان شاء اللہ (مینیجر روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)