https://youtu.be/bf3Au--se_Q الحمدللہ جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی مختلف جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منعقد کیے گئے۔ ان جلسوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے مقاصد کے علاوہ امام آخرالزماں کی زندگی کے بعض پہلوؤں پہ بھی روشنی ڈالی گئی۔ افراد جماعت کی ایک کثیر تعداد نے ان جلسوں میں جوش و خروش سے شرکت کی۔ جماعت احمدیہ لوگن ایسٹ۔ برزبن: ان جلسوں کے سلسلہ میں سب سے پہلا جلسہ جماعت لوگن ایسٹ، برزبن نے مورخہ ۱۵؍مارچ بروز ہفتہ مکرم محمد عطاء ربی ہادی صاحب مربی سلسلہ کی صدارت میں منعقد کیا۔ لوگن ایسٹ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد پہلی تقریر مکرم مسعود احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ نے ‘‘۲۳؍مارچ کو یوم مسیح موعود کیوں منایا جاتا ہے؟” کے موضوع پراردو میں کی۔ پھر مکرم تکریم احمد صاحب نے انگریزی میں “حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کا مقصد” کے موضوع پر تقریر کی۔ بعد ازاں مکرم نثار احمد صاحب نے شرائط بیعت انگریزی اور اردو میں پڑھ کر سنائیں۔ مکرم مد ثر محمود صاحب نے “حضرت مسیح موعودؑ کے ارشادات کے مطابق قرآن کریم پڑھنے کی اہمیت” پہ اردو میں تقریر کی۔ ایک نظم کے بعد صدر مجلس نے اختتامی خطاب کیا اور دعا کروائی۔ اس کے بعد افطار،نماز مغرب اور طعام کا انتظام تھا۔ اس جلسہ میں ۳۰۶؍افراد نے شرکت کی۔ جماعت احمدیہ میلبرن ویسٹ: مورخہ ۱۶؍مارچ کو جماعت میلبرن ویسٹ کا جلسہ مکرم عاطف احمد زاہد صاحب مربی سلسلہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد ایک طفل عزیزم لقمان نعیم باجوہ نے “ہم یوم مسیح موعود کیوں مناتے ہیں؟” کے موضوع پہ انگریزی میں تقریر کی۔ ایک اور طفل عزیزم لقمان ظفر نے “میں وہ پانی ہوں جو آیا آسماں سے وقت پر” کے موضوع پراردو میں تقریر کی۔ قصیدہ کے بعد مکرم اطہر صادق صاحب نے “عہد سے استقامت، مسیح موعودؑ کے مشن کے ۱۳۶؍سال” کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ حضرت مسیح موعودؑ کا عجزوانکسار کے موضوع پر مکرم ظفر اقبال صاحب نے اردو میں تقریر کی جس کے بعد ناصرات الاحمدیہ نے ایک نظم پیش کی۔ صدر مجلس نے اس جلسہ کی آخری تقریر سیرت حضرت مسیح موعودؑ پر کی اور دعا سے اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ میلبرن ویسٹ افطاری اور نماز کے بعد عزیزم عباد احمد ملک کی تقریب آمین ہوئی اورمکرم مربی صاحب نے بچہ سے قرآن کریم سنا۔ مکرم عاطف لقمان ظفر صاحب نے اپنے دو بچوں کا عقیقہ کیا اور احباب جماعت کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ الحمد للہ ۲۲۰؍افراد نے اس جلسہ میں شرکت کی۔ جماعت احمدیہ کینبرا:مورخہ ۱۸؍مارچ کو مکرم احمد ندیم صاحب صدر جماعت و مربی سلسلہ کی صدارت میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد ڈاکٹر خرم احمد صاحب نے “مسیح موعودؑ کو ماننا کیوں ضروری ہے؟” کے موضوع پر اردو میں تقریر کی۔ ایک ناصرہ عزیزہ عالیہ خاں نے انگریزی میں “حضرت مسیح موعودؑ بطور باپ” کے موضوع پر تقریر کی۔ اس کے بعد مکرم خاقان احمد صاحب نے “مسیح موعودؑ، انسانیت کے لیے محبت اور امن کے علمبردار” کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ صدر مجلس نے اختتامی خطاب کیا اور دعا کروائی۔ اس جلسہ میں ۱۲۰؍افراد نے شرکت کی۔ جماعت برزبن: مورخہ ۲۲؍مارچ کو مسجد مبارک میں جماعت برزبن کا جلسہ مکرم انعام الحق علوی صاحب صدر جماعت برزبن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد صدر صاحب نے سب احباب کو خوش آمدید کہا اور یوم مسیح موعود کی غرض وغایت بیان کی۔ مکرم مرساب الاول ورک صاحب نے اردو اور انگریزی میں “مسیح موعودؑ کی بعثت کا مقصد” کے موضوع پر تقریر کی۔ مکرم جاوید اقبال انجم صاحب نے اردو جبکہ مکرم احسان ملک صاحب نے انگریزی میں شرائط بیعت پڑھ کر سنائیں۔ برزبین سنٹرل اس کے بعد ایک کوئز پروگرام منعقد کیا گیا جس میں حاضرین سے سوال پوچھے گئے۔ مکرم محمد عطاء ربی ہادی صاحب مربی سلسلہ نے اختتامی تقریر میں حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت بیان کی اور اجتماعی دعا کروائی۔ احباب کی خدمت میں افطاری اور کھانا بھی پیش کیا گیا۔ ۱۱۱؍افراد نے اس جلسہ میں شرکت کی۔ الحمد للہ جماعت احمدیہ میلبرن ایسٹ: مورخہ ۲۲؍مارچ کو جماعت میلبرن ایسٹ کا جلسہ مکرم محمد کلیم اللہ صاحب صدر جماعت کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد مکرم ذیشان محمود صاحب نے اردو میں تقریر کی جس کا عنوان تھا ‘‘جماعت احمدیہ اور برکات دعا”۔ مکرم محمد رحمت سمیع اللہ صاحب نے “ظہور مسیح موعودؑ ” کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ اس جلسہ کی اختتامی تقریر مکرم عاطف احمد زاہد صاحب مربی سلسہ نے بعثت مسیح موعودؑ کے موضوع پر کی۔ بعد ازاں مکرم صدر صاحب نے اختتامی کلمات کہے اور دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ میلبرن ایسٹ جلسہ کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں افطاری اور کھانا پیش کیا گیا۔۱۷۰؍افراد نے اس جلسہ میں شرکت کی۔ الحمد للہ جماعت احمدیہ پرتھ: جماعت احمدیہ پرتھ کا جلسہ مورخہ ۲۳؍مارچ کو مسجد ناصر میں مکرم انجم قیصرانی صاحب صدر جماعت کی زیر صدارت ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم امجد مبشر صاحب نے اردو میں “پیشگوئیوں کا ظہور” اور مکرم عمران منیر صاحب نے “حضرت مسیح موعودؑ کا عشق قرآن’’ کے موضوعات پہ تقاریر کیں۔ پرتھ صدر مجلس نے حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کا مقصد جبکہ مکرم ودود جنودصاحب مربی سلسلہ نے حضرت مسیح موعودؑ کی دعویٰ سے پہلے کی زندگی پر تقاریر کیں۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ الحمد للہ ۱۵۰؍افراد نے شرکت کی۔ جماعت لانگ وارن، کلائیڈ اور بیرک (میلبرن): مورخہ ۲۳؍مارچ کو ان تینوں جماعتوں کا مشترکہ جلسہ مسجد بیت السلام میں مکرم نور الدین عباس صاحب صدر جماعت لانگ وارن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم، نظم اور اقتباس حضرت مسیح موعودؑ کے بعد مکرم شاہد چوہان صاحب نے “ہم مسیح موعودؑ کی بعثت کا مقصد کیسے پورا کرسکتے ہیں؟” کے موضوع پہ انگریزی میں تقریر کی۔ ناصرات الاحمدیہ نے ایک ترانہ پیش کیا۔ اس کے بعد مکرم شریف ظفر صاحب نے “ذکر حبیب” کے موضوع پر اردو میں تقریر کی۔ مکرم نورالدین عباس صاحب نے کشتی نوح میں سے ایک اقتباس انگریزی میں پڑھ کر سنایا۔ مسجد بیت السلام، میبرن ایم ٹی اے کی ایک ڈاکومنٹری کے بعد مکرم امتیاز احمد نوید صاحب مربی سلسلہ نے اردو میں تربیت کے موضوع پر تقریر کی۔ اور اجتماعی دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ الحمد للہ کل ۵۶۸؍افراد نے اس جلسہ میں شرکت کی۔ جماعت احمدیہ لوگن ویسٹ و جماعت گولڈ کوسٹ۔ کوئنزلینڈ: مورخہ ۲۹؍مارچ کو جماعت لوگن ویسٹ اور جماعت گولڈ کوسٹ کا مشترکہ جلسہ یوم مسیح موعودؑ مسجد بیت المسرور برزبن میں مکرم ایاز محمودصاحب صدر جماعت لوگن ویسٹ اور مکرم رانا عثمان خان صدر جماعت گولڈ کوسٹ کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد مکرم مسلم نبیل صاحب نے “حضرت مسیح موعودؑ کا اپنے اصحاب سے تعلق اور حسن سلوک” کے موضوع پر اردو میں تقریر کی۔ مکرم دانیال احمد صاحب نے انگریزی میں جبکہ مکرم کامران عظمت نے اردو میں شرائط بیعت پڑھ کر سنائیں۔ مکرم طاہر احمد ابصار صاحب نے “۲۳؍مارچ بطور یوم مسیح موعودؑ کیوں منایا جاتا ہے؟” کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ صدر صاحب جماعت گولڈ کوسٹ نے “مطالعہ قرآن کریم کی اہمیت، حضرت مسیح موعودؑ کے الفاظ میں” کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ اس جلسہ کی اختتامی تقریر صدر صاحب جماعت لوگن ویسٹ نے “ہماری تعلیم’’ کے موضوع پر کی اور دعا کروائی۔ جلسہ کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ الحمدللہ ۱۸۰؍افراد اس جلسہ میں شریک ہوئے۔ جماعت احمدیہ ایڈیلیڈ ساؤتھ، ایڈیلیڈ ویسٹ اور جماعت الڈنگہ: مورخہ ۲۹؍مارچ کو مسجد محمود ایڈیلیڈ میں جماعت ایڈیلیڈ ساؤتھ، ایڈیلیڈ ویسٹ اور جماعت الڈنگہ کا مشترکہ جلسہ مکرم کامران مبشر صاحب مربی سلسلہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم ونظم کے بعد مکرم طلحہ گوندل صاحب نے “مسیح موعودؑ کا عشق رسولؐ ” کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ مکرم لقمان منصور صاحب نے اردو میں “حضرت مسیح موعودؑ کا جذبہ خدمت اسلام” کے موضوع پر تقریر کی۔ مکرم رمیض احمد راجہ صاحب نے “حضرت مسیح موعودؑ کی قرآن کریم سے محبت” کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ اس کے بعد ڈاکٹر منور رانا صاحب صدر جماعت ایڈیلیڈ ویسٹ، مکرم خالد رشید صاحب صدر جماعت ایڈیلیڈ ساؤتھ اور مکرم اسامہ خان صاحب صدر جماعت الڈنگہ نے یوم مسیح موعودؑ کے حوالہ سے مختصر تقاریر کیں۔ صدر مجلس نے اختتامی تقریر کی اور اجتماعی دعا کروائی۔ احباب کی خدمت میں افطاری اور کھانا پیش کیا گیا جس میں عزیزہ امل نوریہ رانا کا عقیقہ بھی شامل تھا۔ الحمد للہ ۳۵۰؍ افراد اس جلسہ میں شامل ہوئے۔جماعت ہائے احمدیہ سڈنی: مورخہ۲۳؍مارچ بروز اتوار سڈنی کی جماعتوں کا مشترکہ جلسہ یوم مسیح موعودؑ مکرم انعام الحق کوثر صاحب مبلغ انچارج و امیر جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی صدارت میں مسجد بیت الھدیٰ سڈنی میں منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم ونظم کے بعد مکرم امیر صاحب نے افتتاحی تقریر میں حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کی غرض وغایت اوراس وقت دنیا میں جو مختلف واقعات ظہور پذیر ہوئے ان کا ذکر کیا اور بیعت اولیٰ کا ذکر بھی کیا۔ ڈاکٹر ابرار چغتائی صاحب نے “بعثت مسیح موعودؑ اور جماعت احمدیہ کے قیام کی اغراض” کے موضوع پہ انگریزی اور اردو میں تقریر کی۔ مکرم رضوان شریف صاحب نے “ہماری تعلیم۔ حضرت مسیح موعودؑ کے الفاظ میں’’ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ لوگن ویسٹ اور گولڈ کوسٹ اس کے بعد ایک ناصرہ عزیزہ طاہرہ نورین نے “حضرت مسیح موعودؑ کی بچوں سے شفقت اور انداز تربیت” کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ مکرم ارسلان عارف صاحب مربی سلسلہ نے “مسیح موعودؑ کا اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق” کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ مکرم عطاءالقدیر صاحب نے “حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولؐ ” کے موضوع پر اردو میں تقریر کی۔ اس کے بعد ایک نظم پیش کی گئی۔ مکرم قمرالزماں صاحب مربی سلسلہ نے “امام مہدی کے بارہ میں نشانیاں اور پیشگوئیاں” کے موضوع پر اردو میں تقریر کی۔ مکرم ممتاز سیٹھی صاحب نے ‘‘حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئیوں کا پورا ہونا’’ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ عربی قصیدہ کے بعد مکرم امیر صاحب نے صداقت حضرت مسیح موعودؑ پہ تقریر کی۔ دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ اس کے بعد نماز ظہر وعصر ادا کی گئیں۔ اس جلسہ کی کل حاضری ۵۵۰؍افراد پر مشتمل تھی۔ (رپورٹ: ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: فجی کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد