وہ ایک چہرہ جو دلنشیں ہےوہ میرا محسن ہے اور حسیں ہے یہ ساری دنیا کے رہبروں میںجو میرا رہبر ہے بہتریں ہے کہ عہدِ دوراں میں اُس سے بڑھ کرخدا کا پیارا کوئی نہیں ہے وہ جس کو فکریں ہیں سب جہاں کیوہ میرے غم میں بھی تو حزیں ہے کہ نور ہی نور ہے یہ واللہیہ کیسا چہرہ ہے کیا جبیں ہے وہ میرا آقا وہ میرا مرشدوہ میرا دلبر ہے دلبریں ہے اگر ہو قسمت تو ہاتھ چوموںجو صندلیں ہے جو مرمریں ہے (حافظ ذیشان لاشاری۔سینیگال) مزید پڑھیں: تمہارا بخت جیت ہے