https://youtu.be/Z-unbs5nE9Q تفصیلات کے مطابق مورخہ 10 مئی 2025ء کو جب چند احمدی قبرستان گئے تو وہاں احمدیوں کی تمام قبروں کے کتبے ٹوٹے ہوئے تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس کی طرف سے کچھ عرصہ سے احمدیوں پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ ان کتبوں کو خود توڑ دیں۔ لیکن احمدیوں کی طرف سے انتظامیہ کو بتا دیا گیا تھا کہ ہم از خود ایسا نہیں کریں گے۔ جس کے بعد اب یہ کارروائی ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست جمع کروائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اسی قبرستان میں یکم اور دو اپریل 2025ء کی رات کو نامعلوم افراد نے کتبوں پر سیمنٹ لگا کر ان پر تحریر مقدس عبارات کو مٹا دیا تھا۔ اس سال 2025میں اب تک پاکستان میں 11مختلف واقعات میں 269 احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی کی جا چکی ہے۔ جبکہ گذشتہ سال 2024 میں21 مختلف واقعات میں319احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی تھی۔ عقیدے کے اختلاف کی بنا پر نفرت و تعصب پر مبنی ان واقعات میں مسلسل اضافہ قابل مذمت ہے۔اعلیٰ حکام کو ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مجرمان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے