https://youtu.be/BG9TvdQ7ctk مکرم محمد تعریف حسین صاحب، شعبہ رپورٹنگ، جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۴ تا ۲۶؍فروری ۲۰۲۵ء جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش میں سالانہ ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ اس سال طلبہ کو تین گروپس امانت، رفاقت اور صداقت میں تقسیم کر کے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کروائے گئے۔ فٹ بال، کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ایک سو اور دو سو میٹر دوڑ، چار سو میٹر ریلے دوڑ، اونچی چھلانگ، لمبی چھلانگ، پنجہ آزمائی، سوئمنگ، رسہ کشی وغیرہ کھیلوں کاانتظام کیا گیا۔ ۲۶؍فروری کی شام کو محترم مبشر الرحمٰن صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش کی صدارت میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں احمدنگر اور شالشیڑی جماعت کے معزز صدر صاحبان، جنرل سیکرٹری صاحبان اور مربیان کرام کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں تلاوت قرآن اور نظم کے بعد سالانہ ورزشی مقابلہ جات کی رپورٹ پیش کی گئی۔ بعد ازاں مولانا صالح احمد صاحب مربی سلسلہ نے جامعہ احمدیہ ربوہ میں پڑھائی کے دوران ورزشی مقابلہ جات کے دلچسپ واقعات سنائے۔ اس کے بعد طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پرنسپل صاحب نے اختتامی تقریر کی اور دعا کروائی۔ دعا کے بعد عشائیہ پیش کیا گیا۔ اس سال اچھی کارکردگی کی بنا پر صداقت گروپ کو گروپ چیمپئن کی ٹرافی دی گئی۔ (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: ہندوستان کے مختلف شہروں میں منعقدہ بُک فیئرز میں جماعت احمدیہ کا بُک اسٹال