جماعت احمدیہ ناروے کا جلسہ یوم مسیح موعود مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء کو بعد نماز عصر مسجد بیت النصر اوسلو میں منعقد ہوا۔ جلسے کی صدارت مکرم مصور احمد شاہکار صاحب مشنری انچارج و نائب امیر جماعت احمدیہ ناروے نے کی۔ تلاوت قرآن کریم، حدیث و نظم کے بعد پہلی تقریر مکرم فیصل سہیل صاحب نے نارویجین زبان میں ’’وفات مسیح اور حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت‘‘کے موضوع پر کی۔ اس کے بعد مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے تیار کردہ آن لائن کوئز کا پروگرام ہوا۔ سب احباب جماعت نے اپنے موبائل فون پر سوالات کے جواب دیے۔ اگلی تقریر مکرم مشنری انچارج صاحب نے ’شرائط بیعت حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات کی روشنی میں‘ کے موضوع پر کی۔ اس جلسے کا اختتام دعا سے ہوا۔ جلسے میں مرد و خواتین کی کل تعداد ۳۷۰؍رہی۔ اوسلو سے باہر مقیم احباب آن لائن شامل ہوئے۔ احباب کے لیے افطار کا بھی انتظام تھا۔ افطار کے بعد نماز مغرب و عشاء و تراویح ادا کی گئیں۔ (رپورٹ: حمزہ سلطان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: وقفِ نو سیمینار، فن لینڈ