الحمد للہ یوم مسیح موعود کے حوالے سے ہالینڈ میں مورخہ ۲۲؍مارچ کو تبلیغ ڈے منایا گیا جس کا مقصد لوگوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی خبر دینا اور انہیں حقیقی اسلام احمدیت کی تعلیم سے آگا ہ کرنا تھا۔ اس پروگرام کے لیے شعبہ تبلیغ کی ٹیم نے ہالینڈ کے مختلف شہروں اور دیہات میں تبلیغی سٹالز لگانے کے لیے کونسلز سے رابطہ کیا۔ چنانچہ ۴۱جگہوں پر بک سٹالز لگانے کی اجازت ملی۔ ہالینڈ کے ۶؍ریجنز میں ۴۱؍مختلف مقامات پر بک سٹالز لگائے گئے جس دوران لوگوں کو اسلام احمدیت کی خوبصورت تعلیم کے بارے میں آگا ہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں اس دن کی مناسبت سے ۵۰۰۰ کے قریب تبلیغی فولڈرز بھی تقسیم کیے گئے۔ (رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں جماعت احمدیہ برطانیہ کی سرگرمیاں