مکرم خالد محمود ملک صاحب قائد تبلیغ مجلس انصار اللہ ناروے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۵؍اپریل ۲۰۲۵ء کو بیت النصر، اوسلو میں بعد نماز عصر تبلیغی سیمینار زیر صدارت ڈاکٹر احمد رضوان صادق صاحب صدر مجلس انصاراللہ ناروے منعقد ہوا جس کاموضوع ہستی باری تعالیٰ تھا۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد صدر مجلس انصاراللہ نے ہستی باری تعالیٰ پر روشنی ڈالتے ہوئے تبلیغ کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔ مکرم فیصل سہیل صاحب نے نارویجین زبان میں ہستی باری تعالیٰ پر تقریر کی۔ مکرم مصور احمد شاہکار صاحب مبلغ انچارج ناروے نے ہستی باری تعالیٰ کے مضمون کو قرآن مجید اور سائنس کی روشنی میں مختلف زاویوں سے بیان کیا۔ آخر میں سوال وجواب کا سیشن ہوا جس میں مبلغ انچارج صاحب اور صدرمجلس انصار اللہ ناروے نے احباب کےسوالات کے جواب دیے۔ مربی صاحب نے دعا کے ساتھ تبلیغی نشست کا اختتام کیا۔ بعد میں ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا۔ (رپورٹ: حمزہ سلطان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جرمنی کے شہر Bad Hersfeldمیں اسلام وقرآن نمائش