ڈاکٹر تنویراحمد صاحب انچارج احمدیہ ہسپتال، بانجل گیمبیا اطلاع دیتے ہیں کہ ان کے ہسپتال کو Mahmud Fana Central River Region میں ۱۸؍فروری ۲۰۲۵ء کو ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں ۶۰۰؍مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں۔ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف نے ۱۵۰؍کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے اس میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنایا۔ اس کیمپ میں ایک لاکھ ۵۰؍ہزار گیمبین ڈلاسی اخراجات آئے۔ علاقہ کے لوگوں نے اس کارخیر پر خوشنودی کا اظہار کیا اور جماعت احمدیہ کی خدمت خلق کے اس جذبے کو سراہا اور تعریف کی۔ (رپورٹ: مجلس نصرت جہاں) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ چاڈ کے تیسرے جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء کا کامیاب انعقاد