https://youtu.be/osW937iNnBI محض اللہ تعالیٰ کے فضل سےجماعت احمدیہ میلبرن ویسٹ نے عید الفطر مورخہ ۳۱؍مارچ کو روایتی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔ جماعت کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے عید کی نماز کا انتظامWerribee Racing Clubکے دوبڑے ہالز میں کیا گیا تھا۔ خاکسار (مربی سلسلہ) نےعید کی نماز پڑھائی اور خطبہ دیا۔ خطبہ عید اور اجتماعی دعا کے بعد تمام احباب کی خدمت میں کھانا اور شیرینی پیش کی گئی۔ عید کے اس اجتماع میں کل ۴۷۸؍افراد کو شامل ہونےکی توفیق ملی۔ الحمدللہ (رپورٹ :عاطف احمدز اہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: فجی کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد