مجلس انصاراللہ جرمنی کی مساعی کی جھلکیوں پر مشتمل رپورٹ قارئین الفضل انٹرنیشنل کی خدمت میں پیش ہے۔ مجلس شوریٰ۔ مجلس انار اللہ کی ۳۵ ویں مجلس شوریٰ ۲۳ و ۲۴؍نومبر ۲۰۲۴ء کو منعقد ہوئی جس میں ۴۰۵؍ نمائندگان نے شرکت کی۔ شوریٰ کی افتتاحی تقریر اور دعا مکرم بشیر احمد ریحان صاحب صدر مجلس نے کرائی۔ مکرم فاروق احمد چیمہ صاحب قائد عمومی نے گذشتہ مجلس شوریٰ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی۔ بعد ازاں اس سال کی شوریٰ کا ایجنڈا پڑھ کر سنایا گیا جو بجٹ آمد و خرچ کے علاوہ تربیت سے متعلق تجویز پر مشتمل تھا۔ اس لیے دو سب کمیٹیاں بنائی گئیں۔ دوران شوریٰ مشنری انچارج مولانا صداقت احمد صاحب نے انفاق فی سبیل اللہ اور مالی قربانی کے موضوع پر جبکہ نیشنل امیر مکرم عبداللہ واگس ہاوزر صاحب نے انصار کی روحانی زندگی خدام کے لیے نمونہ کے موضوع پر تقریر کی۔ اختتامی دعا سے قبل صدر مجلس نے نماز با جماعت کی ادائیگی کی اہمیت سے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد پڑھ کر سنایا۔ نیا سال: یکم جنوری ۲۰۲۵ء کو اجتماعی نماز تہجد و باجماعت نماز فجر کے علاوہ تلاوت قرآن کریم،دعائیہ خطوط، ادائیگی صدقہ اور مساجد میں وقار عمل کا پروگرام رکھا گیا تھا جس کی رپورٹ سو فیصد مجالس کی طرف سے موصول ہوئی۔ یکم جنوری ہی کو مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ جرمنی نے ناظمین علاقہ کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی۔ ۵؍جنوری کو نیشنل عاملہ کی میٹنگ میں ممبران عاملہ کو ان کی منظوری کے خطوط دیے گئے۔۱۱۔۱۲؍جنور ی کو بیت الامان نیڈا میں نیشنل عاملہ و ناظمین علاقہ کا مشترکہ ریفریشر کورس منعقد ہوا۔ ۱۸؍جنوری کو بیت الشکور گروس گیراؤ میں زعماء مجالس کا ریفریشر کورس ہوا جس میں دو سو چالیس زعماء شامل ہوئے۔ ۱۹؍جنوری کو بیت السمیع ہنوور میں تین علاقہ جات کے زعماء مجالس کے ساتھ ریفریشر کورس ہوا جس میں ساٹھ زعماء شامل ہوئے۔ احمدیہ لنگر: ۱۶؍جنوری کو مجلس ویزبادن ویسٹ اور مجلس مبارک مسجد نے خیراتی ادارے کو دوسو افراد کا کھانا تیار کر کے پہنچایا۔ ۱۶؍جنوری کو مجلس Iserlohn نے ۸۰؍بے گھر افراد کو کھانا مہیا کیا۔ ۲۵؍جنوری کو Dortmund، ۔۲۶؍جنوری کو Osnabrück West،۔ ۲۸؍جنوری کو Essen،۔ ۳۰؍جنوری کو ویز بادن ویسٹ میں کل ۲۸۰؍بے گھر افراد کو کھانا مہیا کیا گیا۔ تیس انصار نے اس کارخیر میں حصہ لیا۔ تبلیغی سرگرمیاں: ماہ جنوری میں مجالس Iserlohn، Neuwied، Bad Camberg اور Bochumنے ۷۰۰ سے زائد کتب جرمن لائبریریوں میں رکھوائیں۔ ماہ فروری: ۸؍فروری کو مجلس Nord West Stadt فرینکفرٹ، ۹؍فروری کو مجلس میونخ، ۱۰؍فروری کو مجلس برلن اور Freinsheim ، Stade نے ایک ہزار ضرورت مند افراد کو کھانا مہیا کیا۔ اسی طرح ۱۴؍فروری کو نور مسجد فرینکفرٹ، ۱۸؍فروری کو ہیسن نارتھ ویسٹ، ۲۲؍فروری کو مجلس Rüsselsheim، Hessen Nordwest، Wiesbaden Central اور Wiesbaden South ۲۵؍فروری کو Hessen West , Raunheim North کی مجالس نے آٹھ سو افراد کو کھانا مہیا کیا۔ اس بار ویزبادن میں مسجد کے قریب بے گھر خواتین کے ہوسٹل میں بھی کھانا مہیا کیا گیا۔ Raunheim میں شہری انتظامیہ کی مدد کرتے ہوئے Ukraine سے آنے والے پناہ گزینوں کو کھانا تیار کر کے مہیا کیاگیا۔ ۲۶؍فروری کو Württemberg کے علاقہ میں مجلس Boblingen نے Tafel نامی خیراتی ادارے کی درخواست پر ایک سو ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کیا۔ ۴۵؍انصار بھائیوں نے اس خدمت خلق کے کام میں بڑی دل جمعی اور محنت سے حصہ لیا۔ تبلیغ: ماہ فروری میں ایک سو سے زائد کتب لائبریریوں میں رکھوانے والی مجالس میں Neuwied, Wittlich, Rheine,Freinsheim شامل ہیں۔ فرینکفرٹ کے انصار بھائیوں نے مین ریلوے اسٹیشن پر بڑے بڑے پوسٹرز کے ساتھ کتب کا سٹال لگا کر پیغام حق پہنچایا۔ اس کے علاوہ بیت السبوح میں اسلامی نمائش لگائی گئی۔ اس نمائش میں اسلام کی بنیادی تعلیمات کو نمایاں کر کے پیش کیا گیا۔ شجر کاری مہم: ۲۱؍فروری بروز جمعہ مقامی انصاراللہ نے Goddelau South میں پودا لگایا۔ مہمان خصوصی قومی اسمبلی کے ممبر Mr. Jörg Cézannes اور بائیں بازو کی سیاسی پارٹی کی اہم شخصیت Mrs. Christian Bohm بھی اس موقع پر دس دوسرے جرمن مہمانوں کے ہمراہ موجود تھیں۔ ریفریشر کورس۔ ماہ فروری کے دوران شعبہ مال، عمومی،تجنید،آڈیٹر سے متعلق ریفریشر کورسز علاقہ جات میں جا کر کروائے گئے۔ اس کے لیے ایک ٹیم تیار کی گئی جس میں قائد مال، قائد عمومی، قائد تجنید اور آڈیٹر شامل تھے۔ امسال ۵۳۴؍خدام اپنی عمر کے اعتبار سے مجلس انصاراللہ میں شامل ہوئے جن کو خوش آمدید کہنے کے لیے علاقہ جات کی سطح پر پانچ استقبالیہ و تعارفی پروگرام ترتیب دیے گئے۔ ان پروگراموں میں حضور انور کے ارشادات پر مشتمل ویڈیوز دکھانے کےعلاوہ حضور انور کی طرف سے کی جانے والی نصائح پر مشتمل اقتباسات بھی پیش کیے گئے۔ نئے ممبران کو مجلس انصار اللہ کے تنظیمی ڈھانچے سے بھی متعارف کروایا گیا اور ان کی خدمت میں تحائف بھی پیش کیے گئے۔ (رپورٹ: عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ لائبیریا کے اکیسویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء کا بابرکت انعقاد