https://youtu.be/iboFz3CCDOY مورخہ ۲۸ اپریل تا ۴؍مئی ۲۰۲۵ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے: ٭…۲۸؍اپریل بروز سوموار : حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکرمکرمہ بشریٰ جمیلہ صاحبہ اہلیہ مکرم آفتاب احمد صاحب (لوٹن۔یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔ ٭…۲۹؍اپریل بروز منگل: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ تنویر اسلام صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری نذیر احمد دھنشہ صاحب مرحوم (لیّہ۔ حال سکنتھورپ۔ یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔ ٭…۳۰؍اپریل بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم حمید انور صاحب ابن مکرم خورشید انور سنوری صاحب مرحوم (Carshalton۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور پانچ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔ ٭…۲؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۵؍مئی ۲۰۲۵ء) ٭…نماز جمعہ کے بعد حضور انور نے مجلس انصار اللہ یوکے کے سئکلنگ گروپ کو، جو سپین کے لیے روانہ ہورہا تھا، ازراہ شفقت شرف ملاقات بخشا۔ ٭…حضور انور نے آج شام سات بجے کے قریب اسلام آباد کے مختلف حصوں اور دفاتر کا راؤنڈ فرمایا۔ نیز درجہ ثالثہ جامعہ احمدیہ کینیڈا کو شرف ملاقات بخشا۔ اسی طرح اس موقع پر موجود بچوں میں چاکلیٹس تقسیم فرمائیں۔ ٭…راؤنڈ کے دوران حضور انور نے آج ازراہ شفقت اسلام آباد میں قائم ’’حدیقۃ النساء‘‘ کا دعا کے ساتھ افتتاح فرمایا۔ ٭…۳؍مئی بروز ہفتہ: آج دوپہر کو Mr Jan Figel صاحب جو European Institute of Innovation and Technology سے تعلق رکھتے ہیں، کو اسلام آباد میں حضور انور کے ساتھ شرف ملاقات ملا۔ حضور انورنے آج بعد نماز عصر پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۲ پرملاحظہ فرمائیں) ٭…۴؍مئی بروز اتوار: حضور انور نے آج دوپہر کو جامعہ احمدیہ یوکے میں تشریف لے جاکر تقریب تقسیم اسناد ۲۰۲۵ء کے موقع پر بصیرت افروز خطاب فرمایا اور شاہدین جامعہ احمدیہ کینیڈا، جرمنی اور یوکے کو شاہد کی اسناد سے نوازا۔ تقریب کے بعد حضور انور نے جامعہ احمدیہ میں نماز ظہر و عصر جمع کرکے پڑھائیں۔ (حضور انور کے خطاب کے خلاصہ اور تقریب کی رپورٹ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۵؍مئی ۲۰۲۵ء) اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔ اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِوَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا مزید پڑھیں: ڈائری مکرم عابد خان صاحب سے ایک انتخاب(دورہ یورپ۔ ستمبر و اکتوبر ۲۰۱۹ء کے چند واقعات۔ حصہ چہارم)