https://youtu.be/HLziu8HNYyg حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید، حضرت جعفر اور حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہم کی شہادت کی خبر اس وقت صحابہؓ کو دے دی تھی جب ابھی ان کے متعلق کوئی خبر نہیں آئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے جا رہے تھے کہ اب زید جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں، اب وہ شہید کر دیے گئے۔ اب جعفر نے جھنڈا اٹھا لیا، وہ بھی شہید کر دیے گئے۔ اب ابن رواحہ نے جھنڈا اٹھا لیا، وہ بھی شہید کر دیے گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ آخر اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار خالد بن ولید نے جھنڈا اپنے ہاتھ میں لے لیا اور اللہ نے ان کے ہاتھ پر فتح عنایت فرمائی۔ (بخاری، کتاب المغازی، بَابُ غَزْوَةُ مُؤْتَةَ مِنْ أَرْضِ الشَّأْمِ حدیث نمبر ۴۲۶۲) مزید پڑھیں: مسجد بنانے والے کا اجر