احباب جماعت کو نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کےدیرینہ خادم مکرم و محترم سید میر محمود احمد ناصر صاحب ابن حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ آج مورخہ ۱۱؍مئی ۲۰۲۵ء بروز اتوار بقضائے الٰہی ربوہ میں ۹۶؍سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ محترم میر صاحب مرحوم کو حضرت مصلح موعودؓ کے داماد ہونے کا شرف حاصل تھا۔ آپ کو امریکہ اور سپین میں بطور مبلغ سلسلہ خدمات بجا لانے کے علاوہ ایک لمبا عرصہ بطور پرنسپل جامعہ احمدیہ ربوہ خدمت کرنے کی توفیق ملی۔ بوقت وفات آپ بطور انچارج ریسرچ سیل خدمت بجا لارہے تھے۔ آج ہی نماز عصر کے بعد محترم میر صاحب مرحوم کا جنازہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں احبابِ جماعت نے شمولیت اختیار کی۔ بعدہٗ تدفین عمل میں آئی۔ (مزید تفصیلات ان شا اللہ کچھ دیر میں)