ایشیا (رپورٹس)

ہندوستان کے مختلف شہروں میں منعقدہ بُک فیئرز میں جماعت احمدیہ کا بُک اسٹال

ماہ نومبر اور دسمبر ۲۰۲۴ء میںبھارت کے صوبہ کیرالہ کے شہر کوچی، گجرات کے دار الحکومت احمدآباد، شمالی بنگال کے شہر سلی گڑی، مغربی بنگال کے شہر بریشاہ اور مہاراشٹرا کے شہر پونہ میں بُک فیئرزمنعقد ہوئے جن میں جماعت احمدیہ کو شرکت کرنے اور اپنے بُک اسٹالز لگانے کا موقع ملا۔

کوچی

جماعتی بُک اسٹالز میںمختلف زبانوں میں جماعتی لٹریچر کے ساتھ ساتھ موجودہ حالات کے پیش نظر کتاب نبیوں کا سردار ﷺ اور World Crisis and the Pathway to Peace کو نمایاں رنگ میں Highlightکیا گیا۔ اسی طرح جماعت کی طرف سے شائع کردہ قرآن کریم کے مختلف تراجم بھی جماعتی بُک اسٹالز میں رکھے گئے۔

احمد آباد

ان بُک اسٹالز پر آنے والے زائرین کو جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا اور اسلام اور قرآن مجید کی امن بخش تعلیمات کے حوالہ سے ان کے استفسارات کے جواب بھی دیے گئے اوراسلام کے متعلق ان کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔

بریشاہ

سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے قیام امن عالم کے حوالہ سے ارشادات پر مشتمل خوب صورت Flexesبھی جماعت کےبُک اسٹالز میں آویزاں کیے گئے۔

پونہ

تقریباً ۱۲ ہزار افراد نے جماعتی بُک اسٹالز کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر کثرت سے لیف لیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ اور دلچسپی رکھنے والے پڑھے لکھے طبقہ کو کتب تحفۃً پیش کی گئیں۔ بعض مقامی اخبارات نے جماعت احمدیہ کے اسٹال کے متعلق مثبت خبریں شائع کیں۔

اللہ تعالیٰ ان بُک اسٹالز کےمثبت نتائج ظاہر فرمائے۔آمین

(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کولکتہ بھارت میں پیس سمپوزیم کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button