جماعت انیسفل کینیڈا میں عید الفطر کے حوالے سے ایک تقریب
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ انیسفل، کینیڈا کو مورخہ ۲؍اپریل کو انیسفل ٹاؤن ہال میں عید الفطر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس تقریب میں ۱۰۰؍سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں میئر لین ڈولن، ممبر آف پارلیمنٹ برائے بیری انیسفل، جان براسارڈ، ڈپٹی میئر کینتھ فولر، متعدد ٹاؤن کونسلرز اور ساؤتھ سمکو پولیس کے اراکین شامل تھے۔
تقریب میں نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا محترم سہیل مبارک شرما صاحب نے اپنی تقریر میں اسلام میں رمضان اور عید کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اسی طرح یہودی برادری کے ایک نمائندے شیرون ابرامسن نے یہودیت میں روزے کے تصور کے بارے میں بات کی۔ تقریب کا اختتام عشائیہ کے ساتھ ہوا۔ تقریب کے بعد نماز مغرب اور عشاء ادا کی گئیں۔ یہ تقریب سی ٹی وی نیوز بیری پر دکھائی گئی۔
(رپورٹ: حسن شاہد۔ سیکرٹری اشاعت جماعت انیسفل)
مزید پڑھیں: جلسہ یوم مسیح موعود ساؤتھ ورجینیا، امریکہ