متفرق

اللہ تعالیٰ ہمیں اس رمضان کے فیض کی وجہ سے آئندہ بھی ان نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطافرمائے

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:

’’ان [رمضان کے]دنوں میں جن لوگوں کو یہ توفیق ملی کہ نمازوں کی طرف توجہ دیں، باجماعت نماز پڑھنے کی طرف توجہ دیں، نوافل پڑھنے کی طرف توجہ دیں، قرآن کریم پڑھنے کی طرف توجہ دیں اور اس پر ان کو اللہ تعالیٰ نے عمل کی بھی توفیق دی۔ ان کا اب یہ فرض ہے کہ ان نیکیوں کو جاری رکھیں اور یہ نیکیاں جاری رکھیں گے تبھی ہم اس مقصد کو حاصل کرنے والے بن سکتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ایک انسان کی پیدائش کا مقصد بتایا ہے اور اس زمانے میں ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کے ہاتھ پر بیعت کر کے اس عہد کی تجدید کی۔ پس اس پر عمل کرنے کے لیے ہمیں اپنی بھرپور کوشش اب جاری رکھنی چاہیے اور … یہ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس رمضان کے فیض کی وجہ سے آئندہ بھی ان نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطافرمائے اور ہم رمضان کے بعد ان نیکیوں کو بھول نہ جائیں جن کو ہم اللہ تعالیٰ کے حکم سے بجا لاتے رہے ہیں کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تو یہی فرمان ہے کہ ایک مومن تو وہی ہے جس کو ایک نماز سے دوسری نماز تک کی فکر ہوتی ہے۔ ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کی فکر ہوتی ہے۔ ایک رمضان سے دوسرے رمضان تک کی فکر ہوتی ہے یعنی وہ انتظار کرتا ہے تا کہ وہ آئیں اور میں پھر وہ عبادت بجا لاؤں اور اس دوران اس عرصہ میں وہ نیکیاں بھی بجا لاتا رہوں جن کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔‘‘ (خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۸؍مارچ۲۰۲۵ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button