اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ تنویر احمد خان صاحب سیکرٹری اشاعت سمعی و بصری، جماعت احمدیہ چٹاگانگ، بنگلہ دیش گذشتہ کئی دنوں سے علیل ہیں۔ قبل ازیں ان کے دل میں رِنگ ڈالا گیا تھا۔ مورخہ ۲۸؍اپریل کو ان کا اینجیوگرام ہوا جس کے بعد ان کا رِنگ تبدیل کیا گیا۔اب اللہ کے فضل سے طبیعت بہتر ہے۔
احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ موصوف کو کامل صحت عطا فرمائے، انہیں لمبی، فعال اور بابرکت زندگی سے نوازے۔ آمین
اعلان ولادت
عبدالنورعابد صاحب مربی سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کو تین بچوں کے بعد مورخہ ۱۰؍فروری ۲۰۲۵ء کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے جس کا نام ’’سعد نور‘‘ رکھا گیا ہے۔
نومولود، عبدالغفور مبشر صاحب آف کینیڈا ولد عبدالمنان انور صاحب (مرحوم) آف کنری کا پوتا اور جاوید اقبال صاحب آف کینیڈا ولد چودھری نذیر احمد صاحب(مرحوم) آف رحیم یارخان کا نواسا ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے بچوں کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے، نیک، خادم دین اور سب کے لیے قرۃالعین بنائے۔ آمین
نمایاں کامیابی
٭… چودھری نعیم احمد باجوہ صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینافاسو تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے عزیزم تیمور احمدخالد صاحب ابن محب اللہ صاحب مبلغ سلسلہ کدگو، برکینا فاسو نے طب کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کر لی ہے، الحمدللہ۔مورخہ ۲؍اپریل۲۰۲۵ء کو واگادوگو کی یونیورسٹی Joseph Ki Zerboمیں عزیزم نے اپنا مقالہ تین ججز پر مشتمل جیوری کے سامنے پیش کیا۔ مقالہ کا موضوع تھا:‘‘ہیومرس کی ہڈی میں اوسٹیوسنتھیسس: ایک وبائیاتی جائزہ، تکنیکی راہنما اصول اور CHUYO میں حاصل ہونے والے نتائج’’یہاں CHUYOسے مراد Centre Hospitalier Universitaire Yalgado Ouédraogo ہےجو برکینا فاسو کا سب سے بڑا طبی اور تعلیمی مرکز ہے۔
عزیزم کا مقالہ سننے اور سوالات کے جواب کے بعد جیوری نے متفقہ طور پر ‘‘انتہائی شاندار کارکردگی’’ کے اعزاز کے ساتھ انہیں ڈاکٹر کی ڈگری سے نوازا۔ اس کے ساتھ پروفیسرز نے موصوف کی عاجزی، اساتذہ کا احترام اور مفوضہ کام کو احسن طریق پر کرنے کی تعریف کی۔ عزیزم اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شا مل ہے۔ تقریب میں فیملی ممبران کے علاوہ مکرم امیر صاحب برکینا فاسو، ممبران مجلس عاملہ، ذیلی تنظیموں کے ممبران مجلس عاملہ، پرنسپل جامعۃ المبشرین برکینا فاسو، مبلغین سلسلہ اور دیگر معززین شامل ہوئے۔
٭… لئیق احمد مشتاق صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سرینام تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بڑی بھتیجی عزیزہ نیّرہ مشتاق بنت شیخ قمر احمد مشتاق صاحب نے خدا تعالیٰ کے بے پایاں فضل و احسان سے ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ عزیزہ کو خاندان کا پہلا ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ عزیزہ کا گذشتہ تعلیمی ریکارڈ بھی بہت شاندار رہا ہے اور قبل ازیں بچی نے ایف ایس سی کے امتحان میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور سکالر شپ کی حقدار قرار پائی تھی۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ اعزازات جملہ افراد، ان کے خاندانوں اور جماعت احمدیہ کے لیے مبارک فرمائے، ان کے علم وعرفان میں برکت ڈالے نیز انہیں جماعت اور انسانیت کے لیے مفید وجود بنائے۔ آمین
٭…٭…٭