امریکہ (رپورٹس)

کینیڈا میں نمائش کتب عربی

قیادت تبلیغ مجلس انصار اللہ کینیڈا کے زیر اہتمام محترم مصلح شنبور صاحب انچارج عربک ڈیسک کینیڈا کی قیادت میں مسسی ساگا میں ہونے والی نمائش کتب عربی میں جماعتی کتب کی نمائش کے لیے ایک سٹال لگایا گیا۔

دو دن پر مشتمل یہ تقریب ۱۹؍اپریل ۲۰۲۵ء کو صبح ۱۱ بجے شروع ہوئی اور شام چھ بجے اختتام پذیر ہوئی۔ دن بھر تقریباً ۲۰؍افراد نے ہمارے سٹال کا دورہ کیا اور جماعت سے متعارف ہوئے۔ اتوار کے روز اس نمائش کی سرگرمیاں صبح دس بجے شروع ہوئیں اور شام چھ بجے ختم ہوئیں۔ اس روز تقریباً ۱۵؍افراد نے جماعت کے بارے میں جاننے کے لیے سٹال کا رخ کیا۔ زائرین میں کتابیں اور پرچے تقسیم کیے گئے، نیز جماعت کے قلم بطور تحفہ دیے گئے۔ کئی احباب نے جماعت احمدیہ کے بارے میں مزید تحقیق جاری رکھنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

(رپورٹ: انصر رضا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جلسہ یوم مسیح موعود ساؤتھ ورجینیا، امریکہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button