جماعت احمدیہ کولکتہ بھارت میں پیس سمپوزیم کا انعقاد
مورخہ ۱۹؍جنوری ۲۰۲۵ء کو صوبہ بنگال کے مشہور شہر کولکتہ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے پیس سمپوزیم کا انعقاد زیر موضوع ’’حقیقی امن قائم کرنے کے بنیادی اصول‘‘ کیا گیا۔
اس سمپوزیم میں شہر کے مختلف مکاتب ہائے فکر کے معززین، سیاسی و سرکاری اعلیٰ افسران، مذہبی راہنما اور علمی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔

پیس سمپوزیم کا آغاز حسب دستور تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس میں جماعت احمدیہ کا تعارف اورقیام امن عالم کے لیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی کاوشیں اور زریں ارشادات شرکا کی خدمت میں پیش کیے گئے۔ نیز دنیا بھر میں جماعت احمدیہ کی طرف سے جاریہونے والے خدمت خلق کے کاموں کو بھی دکھایا گیا۔ حاضرین نے اس ڈاکومنٹری کو دلچسپی سے دیکھااور جماعتی تعلیمات اور خدمات کو سراہا۔
اس پیس سمپوزیم میں جماعت احمدیہ کے نمائندہ نے قیام امن کے حوالے سے تذکرہ کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے مختلف خطابات بالخصوص خطاب حضور انور برموقع پیس سمپوزیم یوکے ۲۰۲۳ء سے موضوع کے مطابق اسلام اور احمدیت کی پُر امن تعلیمات حاضرین کی خدمت میں پیش کیں۔

اس پروگرام میں شامل ہونے والے معززین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کی قیام امن کی کاوشوں کو سراہا۔
جماعت احمدیہ کے اس پیس سمپوزیم کی خبریں علاقے کے اخبارات میں شائع ہوئیں۔اللہ تعالیٰ اس پیس سمپوزیم کے نیک اور دُور رس نتائج ظاہر فرمائے، آمین۔
(رپورٹ:شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: کبابیر میں عید الفطر کی تقریب