ہالینڈ کے شہر Putten میں تبلیغ بک سٹال
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۹؍اپریل بروز بدھ ہالینڈ کے ایک گاؤں Putten میں ایک تبلیغی بک سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ یہ گاؤں ہالینڈ کے صوبہ Gelderland میں واقع ہے اور یہاں کی آبادی قریباً پچیس ہزار ہے۔ یہ گاؤں Biblebelt میں آتا ہے یعنی یہ نیدرلینڈز کا وہ علاقہ ہے جہاں اکثر لوگ مذہبی ہیں اور بائبل کی تعلیمات پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔ یہ علاقے اپنے مضبوط عیسائی عقائد کے لیے مشہور ہیں، اور یہاں رہنے والے بیشتر لوگ ایسے چرچز کے رکن ہیں جو سخت مذہبی قوانین کی پیروی کرتے ہیں۔

اس بک سٹال کا مقصد مقامی لوگوں کو اسلام احمدیت کی خوبصورت تعلیم سے روشناس کرانا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی خوشخبری دینا تھا۔ اس دوران ۱۰ کے قریب لوگوں سے بات ہوئی۔ ان سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد ، مسیح علیہ السلام اللہ کے نبی ہیں نہ کہ بیٹے ، اسلام امن پسند مذہب اور احمدی کا دوسرے مسلمان فرقوں سے فرق کے حوالے سے بات ہوئی۔ اس دوران ۳۰۰ معلوماتی فولڈزر لوگوں کو دیے گئے اس کے علاوہ گاؤں کے نواح میں بھی گھروں میں فولڈرز تقیم کیے گئے۔ اس پروگرام میں خاکسار (مربی سلسلہ) کے ساتھ قائد مجلس شازل احمد صاحب، خاقان مظفر صاحب متعلم جامعہ احمدیہ یوکے اور ہمارے ایک ناصر بھائی ظفر احمد صاحب شامل ہوئے۔ اللہ اس پروگرام کے نیک نتائج پیدا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ فن لینڈ کا اولڈ ہوم میں فوڈ سٹال