امریکہ (رپورٹس)
بربیز، گیانا کے دوسرے ریجنل اجتماع کا کامیاب انعقاد
گیانا کی بربیز جماعت کے خدام، اطفال، ناصرات، ممبرات لجنہ اماءاللہ اور انصار کا دوسرا ریجنل اجتماع مورخہ ۲۰؍اپریل۲۰۲۵ء کوسسٹرز جماعت کی مسجدمیں منعقد ہوا۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور اطفال اور ناصرات کے عہد سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم فہد پیرزادہ صاحب ریجنل مبلغ نے افتتاحی تقریر کی۔ اس کے بعد علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔ اسی طرح لجنہ اماءاللہ کے بھی الگ سے مقابلے ہوئے۔
اجتماع کے آخر پر انعامات تقسیم کیے گئے۔خاکسار (صدر جماعت و مبلغ انچارج )نے اختتامی تقریر میں دینی علم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور اجتماع کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارکباد دی۔
اس اجتماع کی کُل حاضری ۳۳؍رہی۔ الحمدللہ
(رپورٹ:مقصود احمد منصور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: نائیجیریا کے شہر الورین میں مجلس خدام الاحمدیہ کی چار روزہ تبلیغی مہم