افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے تیرھویں نیشنل مقابلہ تلاوت قرآن کریم کا بابرکت انعقاد

(سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

رمضان المباک اور قرآن کریم کے گہرے تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے احمدیہ مسلم ریڈیو سیرالیون ہر سال ملکی سطح پر مقابلہ تلاوت کا انعقاد کرواتا ہے۔پہلے سالوں میں یہ مقابلہ جات صرف خدام و اطفال کی سطح تک محدود تھے، بعد ازاں تمام تنظیموں کو شامل کیا گیا حتیٰ کہ مربیان، معلّمین اور جامعہ کے طلبہ کے لیے علیحدہ کیٹگریز متعارف کروائی گئیں اور یوں سات کیٹگریز متعارف ہوئیں جن میں انصاراللہ، خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ، ناصرات الاحمدیہ، طلبہ مدرسۃالحفظ وحظاظ اور مربیان و معلّمین شامل ہیں۔

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی تمام اضلاع میں مقابلے کی اطلاع اور نصاب بھجوا دیا گیا تا کہ وہ آڈیوز احمدیہ ریڈیو کو بھجوا دیں تاکہ ان میں سے اول و دوم آنے والوں کو فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب کیا جاسکے۔ اس سال ابتدائی مقابلوں میں ۳۸۳؍افراد نے حصہ لیا جو پچھلے سال سے ۲۱۱؍سے زیادہ ہیں۔ سب سے زیادہ شمولیت خدام الاحمدیہ نے دکھائی اور ۱۱۸؍خدام نے ان مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ ۸۲؍اطفال بھی مقابلے میں شامل ہوئے۔

یہ مقابلہ جات تین مراحل میں کروائے گئے۔پہلا مرحلہ ۲۸؍فروری کو مکمل کیا گیا۔ دوسرا مرحلہ ۲؍مارچ کو مکمل کیا گیا جس کو احمدیہ ایف ایم ریڈیوز کے ذریعے نشر کیا گیا۔

دوسرے راؤنڈ میں کامیاب ہونے والے احباب و خواتین کو فائنل راؤنڈ کے لیے ہیڈ کوارٹرز فری ٹاؤن میں بلایا گیا۔ مورخہ ۹؍مارچ کو لجنہ اماءاللہ اور ناصرات کے فائنل مقابلہ جات ہوئے جبکہ دیگر کے فائنل مقابلہ جات ۱۶؍مارچ کو ہوئے۔محترمہ ثمینہ شمس صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر شمس الاسلام صاحب (سیکرٹری ناصرات الاحمدیہ سیرالیون) اور حافظہ ماریہ امۃالرؤف صاحبہ نے ججز کے فرائض سر انجام دیے۔ ممبرات لجنہ و ناصرات کے مقابلہ کی اختتامی تقریب اسی روز خلافت لائبریری میں مکرم موسی میوا صاحب امیر جماعت احمدیہ سیرالیون کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ محترمہ مریم میوا صاحبہ اہلیہ امیر صاحب بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ حسب روایت عہدیداران نے انعامات تقسیم کیے اور امیر صاحب نے اختتامی نصائح کےبعددعاکروائی۔

دوسری اختتامی تقریب کا انعقاد بھی خلافت لائبریری میں کیا گیا۔ مکرم وسیم الرشید صاحب ریجنل مبلغ لنگے اور عثمان بنگورا صاحب نے ججز کے فرائض سرانجام دیے۔

پوزیشن لینے والے درج ذیل ہیں:

انصاراللہ میں مکرم عثمان بنگورا صاحب (ویسٹرن اربن)، مکرم محمد الفا کمارا (بومبالی)، مکرم محمد فواد کابو (پورٹ لوکو)، مکرم رفیق محمود (کامبیا)، مکرم جون سلیمان احمدیو مانسرے (پورٹ لوکو)، مکرم الحاج سعیدو مانسری (ویسٹرن اربن)۔خدام الاحمدیہ میں محترم میر ہشام احمد صاحب (بومبالی)، مکرم ابراہیم سیسے (پورٹ لوکو)، مکرم محمد فواد کابو (پورٹ لوکو)، مکرم لامین منیٰ (میامبا)، مکرم اسمعیل والیس (پورٹ لوکو)۔ لجنہ اماءاللہ میں محترمہ فاطمہ بی کمارا، محترمہ نعمتا کرومہ بو، محترمہ فاطمہ ایم جالو (ویسٹرن اربن،) محترمہ فاطمہ ایم کونٹے (بومبالی)، محترمہ ویاتا بنگے(میامبا)، ناصرات الاحمدیہ میں عزیزہ سبیکہ محمود (ویسٹرن اربن) عزیزہ، میر سدیلہ احمد(بومبالی)، عزیزہ امیسا کائیلا بنگورا (ویسٹرن اربن،) عزیزہ عائشہ موریباہ(میامبا)، عزیزہ مریم سیسے (ویسٹرن اربن)۔ اطفا ل الاحمدیہ میں عزیزم میر حزیم (بومبالی)،جون سیسے (پورٹ لوکو)، خاقان محمود(ویسٹرن اربن)، محمد لامین سیسے(ویسٹرن رورل)، الفا انگ گِوا(میامبا)، طلبہ مدرسۃ الحفظ وحفاظ میں عزیزم عبدالرحمان علی (میامبا)، حافظ اسمعیل بنگورا (کامبیا)، حسان ابراہیم کمارا (جامعہ بو)، حافظ محمد ییلا (پورٹ لوکو)، ابوبکر زکریا بنگورا (جامعہ بو)۔ اور مربیان و معلمین میں مکرم الحاج ابوبکر بنگورا(بومبالی)، مکرم محمد حسن مانسرے(ویسٹرن اربن)، مکرم سانٹگی کابو(پورٹ لوکو،)، مکرم ابراہیم کابو(پورٹ لوکو) مکرم عمر ایس کمارا (جامعہ احمدیہ بو)۔

فائنل راؤنڈ کے پروگرام کے مہمان خصوصی امیر جماعت احمدیہ سیرالیون تھے۔ تلاوت کے بعد ججز میں سے مکرم میر وسیم الرشید صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد مکرم امیر صاحب اور بعض دیگر احباب کو انعامات دینے کے لیے بلایا گیا۔ تقسیم انعامات کے بعد مکرم امیر صاحب نے پروگرام کو سراہا اور شاملین کو کہا کہ اصل غرض انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ نیکی میں آگے بڑھنا اور قرآن کے نور کو پھیلانا ہےاور یہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آنے کا مقصد تھا۔ انہوں نے مقابلوں میں شاملین کی تعداد بڑھانے پر زور دیا۔دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

فائنل مقابلہ جات بھی مقابلہ فری ٹاؤن، بو ٹاؤن اور مکینی کے احمدیہ ریڈیو سٹیشنز نے براہ راست نشر کیے۔ اسی طرح یوٹیوب پر لائیو سٹریمننگ کے ذریعے ساری دنیا میں براہ راست نشریات جاری تھیں۔ اسی دوران سامعین (احمدی و غیر احمدی) اس پروگرام میں اپنی پسندیدگی کے تبصرے بھجوارہے تھے جن کو ساتھ ساتھ نشر کیا جارہا تھا ۔مکرم محمدحسن سیسے صاحب اور مکرم محمد مورث کمارا صاحب مربی سلسلہ و انچارج احمدیہ ریڈیوز پروگرام کو آرگنائز کر رہے تھے اور رواں تبصرے بھی نشرکر رہے تھے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کو پڑھنے، سمجھنے اور اس پر کما حقہٗ عمل کرنے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ گیمبیا میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button