ارشادِ نبوی
مشورہ کی اہمیت
حضرت ابن عباسؓ روایت کرتے ہیں کہ جب شَاوِرْهُمْ فِي الْاَمْرِ کی آیت نازل ہوئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگرچہ اللہ اور اس کا رسول اس سے مستغنی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے میری امّت کے لیے رحمت کا باعث بنایا ہے۔ پس ان میں سے جو مشورہ کرے گا وہ رشد و ہدایت سے محروم نہیں رہے گا اور جو مشورہ نہیں کرے گا وہ ذلت سے نہ بچ سکے گا۔
(الجامع لشعب الایمان جلد ۱۰ صفحہ ۴۱ حدیث ۷۱۳۶ مطبوعہ مکتبۃ الرشد ناشرون ریاض ۲۰۰۳ء)
مزید پڑھیں: لوائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم