یورپ (رپورٹس)

قرطبہ، سپین کے ایک سکول میں اسلام احمدیت پر لیکچر اور سکول کے طلبہ کا دورہ مسجد بشارت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۲؍ فروری ۲۰۲۵ء کو مکرم طارق عطاء المنعم صاحب نے قرطبہ کے ایک پرائمری سکول CEIP Torre Malmuerta میں پانچویں اور چھٹی کلاس کے بچوں کو اسلام کے تعارف اور جماعت احمدیہ کی تاریخ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ لیکچر کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں بچوں نے بڑی دلچسپی سے اسلام کے حوالے سے سوالات کیے۔

مورخہ ۲۵؍فروری کو ان دو کلاسوں کے ۵۰ طلبہ کا ایک وفد سکول کے ڈائریکٹر جناب Francisco Clemente و دیگر اساتذہ کے ساتھ مسجد بشارت کے وزٹ کے لیے آیا۔ ان بچوں نے مسجد میں تقریباً تین گھنٹے گزارے۔ اس دوران انہیں مسجد کا تفصیلی تعارف کرایا گیا۔ بعض سوالات کے جواب دیے گئے۔ اسی طرح انہیں لائبریری بھی دکھائی گئی۔ جہاں خاص طور پر قرآن کریم کے مختلف تراجم نمائش کے لیے رکھے گئے تھے۔ بچوں نے بڑی دلچسپی سے ان تراجم اور کتب کو دیکھا اور سوالات کیے۔ بچوں کی دلچسپی کے لیے انہیں عربی حروفِ تہجی سکھانے کی غرض ایک کلاس کا بھی انعقاد کیا گیا جس کے بعد سب بچوں کو ان کے نام عربی زبان میں لکھنے میں مدد کی گئی۔ بچوں کی تواضع کے لیے انہیں انڈا رول پراٹھا، چپس اور جوس وغیرہ پیش کیے گئے۔

یہ دونوں پروگرامز اس پرائمری سکول کے ڈائریکٹر مکرم Francisco Clemente صاحب کے خصوصی تعاون سے منعقد ہوئے۔ موصوف پیدروآباد کےمقامی ہیں اور جماعت احمدیہ سے دیرینہ تعلقات رکھتے ہیں۔

(رپورٹ: ظفر رشید۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: لجنہ اماء اللہ کے تحت جرمنی کے شہرWittlich میں ایک تبلیغی سیمینار

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button