امریکہ (رپورٹس)

جلسہ یوم مسیح موعود ساؤتھ ورجینیا، امریکہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۳؍مارچ کو جماعت ساؤتھ ورجینیا، امریکہ نے مسجد مسرور میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیا جس میں ۷۵۰؍سے زائد احباب و خواتین نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد دس شرائط بیعت پر مشتمل مقامی جماعت کی طرف سے تیار کردہ ایک خصوصی ویڈیو پریزنٹیشن دکھائی گئی۔ جلسے کی پہلی تقریر مکرم تنویر ظفر صاحب (صدر جماعت) نے حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کے موضوع پر کی۔ اختتامی تقریر میں خاکسار(مربی سلسلہ) نے حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کا مقصد اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر روشنی ڈالی اور آخر پر دعا کروائی۔

(رپورٹ: سید شمشاد احمد ناصر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: بیت الاول، پیٹروپولس برازیل میں تبلیغی افطار ڈنر

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button