یورپ (رپورٹس)

آسٹریا میں رمضان المبارک اور عید الفطر کا اہتمام

الحمدللہ پورے عالم اسلام کی طرح احمدیہ مسلم جماعت آسٹریا کو بھی رمضان المبارک کی برکات سے استفادہ کرنے کی توفیق ملی اور عیدالفطر بھرپور دینی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔

ویانا کی جماعت ناصر اور جماعت طاہر نے نمازوں اور تراویح کا اہتمام بیت الطاہر میں کیا۔ جہاں مکرم محمد اشرف ضیاء صاحب مبلغ انچارج نماز فجر کی امامت کراتے اور درس حدیث مکرم نبیل احمد صاحب مربی سلسلہ دیتے تھے۔ الحمدللہ یہ سلسلہ سارا رمضان جاری رہا۔ بعد نماز عصرمحترم مبلغ انچارج صاحب قرآن کریم کا درس بذریعہ زوم دیتے، ساتھ ساتھ جرمن ترجمہ کی سہولت بھی موجود رہی۔ اس درس القرآن سےروزانہ اوسطاً ۲۱۵ افراد مستفیض ہوتے رہے۔ ہفتہ اور اتوار کو ویانا کی دو جماعتوں طاہر جماعت اور ناصر جماعت کے احباب بیت الطاہر میں جمع ہوتے اور درس سے استفادہ کرتے اور اجتماعی طور پر افطاری کا اہتمام کیا جاتا۔ روزانہ پانچ نمازوں کے ساتھ نماز تراویح ادا کی جاتی رہی۔ نماز تراویح حافظ عطاء القدوس صاحب اور کچھ ایام مکرم دانش ندیم احمد بٹ صاحب نے پڑھائی۔بیت الطاہر میں دو احباب مکرم محمد یونس مائیر ہوفر اور مکرم عاقب محمود اعتکاف بیٹھے۔ نماز عید کا اہتمام بھی بیت االطاہر میں کیا گیا۔ نماز عید محترم مشنری انچارج صاحب نے پڑھائی اور خطبہ دیا۔ اس کے بعد وقفِ جدید کے ننھے مجاہدین کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ عید کی نماز سے فارغ ہوکر جماعتی سطح پر بچوں کے لیے تیار کردہ عیدی کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ بعدازاں ضیافت کا اہتمام تھا۔بیت الطاہر میں لجنہ اماء اللہ سمیت حاضری تقریباً ۹۵ رہی۔ رمضان المبارک کے ایام میں اور بعد ازاں عیدالفطر کے اجتماع پر بھی نیشنل شعبہ ضیافت کی پوری ٹیم خدمت میں پیش پیش رہی۔ خریداری سے لے کر پکوائی، کھانا تقسیم اور وقار عمل تک تمام امور میں نیشنل سیکرٹری ضیافت مکرم عرفان احمد کاہلوں صاحب اور ان کی ٹیم کے ممبران مکرم رضوان احمد شہزاد، مکرم حاجی فیاض احمد،مکرم حافظ عطاء القدوس، مکرم طاہر احمد خان،مکرم توقیر منصور اورمکرم قیصر فریداحمد بڑی محنت اور جانفشانی سے کام کرتے رہے۔

جماعت فورالبرگ: مکرم ناصر محمود کلا صاحب صدر جماعت فورالبرگ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سےجماعت احمدیہ فورالبرگ میں بھی رمضان المبارک کا اہتمام کیا گیا اور سب مل کر عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ پورا رمضان نماز تراویح کا اہتمام مکرم ماہر اللبابیدی کی امامت میں جماعت فورالبرگ کے نماز سنٹر میں کیا جاتا رہا۔ نماز عید کی امامت خاکسار (صدر جماعت) نے کروائی اور خطبہ دیا۔ عید کی نماز اور دعا کے بعد ضیافت کا اہتمام تھا۔

جماعت لنز: مکرم اظہار احمد صاحب صدر جماعت لنز تحریر کرتے ہیں کہ جماعت لنز میں عید الفطر بھرپور طریق پر منائی گئی۔ نماز عید کا اہتمام نماز سنٹر لنز میں کیا گیا جو مکرم نبیل احمد صاحب مربی سلسلہ نے پڑھائی۔نماز عید کے بعد سب حاضرین کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیاتھا۔ اس کے فوری بعد سب نے مل کر نماز سنٹر میں ہی حضور انور کا خطبہ عید الفطر سنا۔ لجنہ سمیت کل حاضری ۳۹ رہی۔ الحمدللہ

جماعت گراز: مکرم منیب احمد ادریس صاحب صدر جماعت احمدیہ گراز تحریر کرتے ہیں کہ جماعت گراز میں عید کی نماز پڑھنے کے لیے ایک ہال بک کروایا گیا۔ جہاں مردو خواتین کے لیے الگ الگ انتظام تھا۔ خاکسار (صدر جماعت) کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی اور خطبہ دیا گیا۔ خطبہ کا انگریزی ترجمہ بھی ساتھ ساتھ مکرم صالح بشارت محمود نے کیا۔ دعا کے بعد عیدی کے پیکٹس بچوں میں تقسیم کیے گئے۔ احباب کے لیے کھانے کا بھی انتظام کیا گیاتھا۔ حاضری ۱۶؍افراد پر مشتمل تھی۔

جماعت کلاگنفرٹ: مکرم مسعود تحسین صاحب صدر جماعت احمدیہ کلاگنفرٹ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسارکے گھر میں نماز عید ادا کی گئی۔ بچوں کو عیدی دی گئی اور مہمانوں کی تواضع مٹھائی اور سویوں سے کی گئی۔

جماعت انسبرک: مکرم محمد امجد خان صاحب صدر جماعت احمدیہ انسبرک تحریر کرتے ہیں کہ انسبرک جماعت میں عیدالفطر خاکسار کے گھر میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ عزیزم اسد احمد خان نے نمازِ عید پڑھائی۔ عید کے پُرمسرت موقع پر دیگر ممالک جرمنی اٹلی اور سپین سے مہمانوں نے بھی عید کی نماز میں شرکت کی۔ حاضری ۳۰ رہی۔

(رپورٹ: مبارک احمد فرخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ فن لینڈ کا اولڈ ہوم میں فوڈ سٹال

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button