حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۲۱ تا ۲۷؍اپریل ۲۰۲۵ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۲۳؍اپریل بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ نعیمہ مبارکہ احمد صاحبہ اہلیہ مکرم راجہ بشیر احمد صاحب (ووسٹر پارک۔ یوکے)اور مکرمہ سکینہ بیگم صاحبہ عرف رضیہ اہلیہ مکرم ملک محمد حنیف آصف صاحب مرحوم (جلنگھم۔یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۲۵؍اپریل بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۸؍اپریل ۲۰۲۵ء)
٭…حضور انور نے آج شام سات بجے کے قریب اسلام آباد کا راؤنڈ فرمایا اور اس موقع پر موجود بچوں میں چاکلیٹس تقسیم فرمائیں۔
٭…۲۶؍اپریل بروز ہفتہ: حضور انور نے آج اجتماع واقفاتِ نو یوکے کے موقع پر ایم ٹی اے سٹوڈیوز، اسلام آباد سے براہ راست اختتامی خطاب فرمایا۔
٭…۲۷؍اپریل بروز اتوار: حضور انور نے آج اجتماع واقفینِ نو یوکے کے موقع پر ایم ٹی اے سٹوڈیوز، اسلام آباد سے براہ راست اختتامی خطاب فرمایا۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: ڈائری مکرم عابد خان صاحب سے ایک انتخاب(دورہ یورپ۔ ستمبر و اکتوبر ۲۰۱۹ء کے چند واقعات۔ حصہ چہارم)