یاد کرنے کی باتیں

یاد کرنے کی باتیں

کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال

سات سے آٹھ سال کی عمر کے بچوں کے لیے نصاب

٭… اللہ تعالیٰ کے متعلق حدیث یاد کریں:

1۔ اَفْضَلُ الذِّکْرِ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ (ترمذی)

بہترین ذکر لَا الٰہَ اِلَّا اللّٰہ کہنا ہے۔ یعنی اللہ کے سوا کوئی اس بات کا حق دار نہیں کہ اس کی عبادت کی جائے۔

٭… اللہ تعالیٰ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درج ذیل فرمودات یاد کریں:

٭ ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے۔

٭ ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں۔

٭ یہ دولت لینے کے لائق ہے۔ اگرچہ جان دینے سے ملے۔

٭ خدا ایک پیارا خزانہ ہے۔ اس کی قدر کرو۔

٭ خدا زمین و آسمان کا نور ہے۔

٭ ہمارا سچا خدا بے شمار برکتوں والا ہے۔

٭ قادر ہے وہ بارگہ ٹوٹا کام بناوے

بنا بنایا توڑ دے کوئی اس کا بھید نہ پاوے

واحد ہے لاشریک ہے اور لازوال ہے

سب موت کا شکار ہیں اس کو فنا نہیں

روز مرّہ دعائیں یاد کریں

خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ
فرمودہ23؍ اگست2024ء میں تحریکِ دعا

٭… سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ۔

بچے کم از کم تینتیس دفعہ پڑھیں۔ چھوٹی عمر کے جو بچے ہیں ان کو ان کے ماں باپ تین، چاردفعہ یہ پڑھائیں۔

٭… اور ساتھ ہی سودفعہ استغفار بھی کریں۔

٭… سو دفعہ رَبِّ کُلُّ شَیْءٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَانْصُرْنِیْ وَارْحَمْنِیْ کا ورد بھی ان دنوں میں خاص طور پہ اور عموماً ہمیشہ کے لیے کریں ۔

اَحَادیث یاد کریں

اِتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُوْمِ

(صحيح البخاري کتاب المظالم باب الاتقاء والحذر من دعوۃ المظلوم حدیث نمبر: 2448)

ترجمہ: تم مظلوم کی بددعا سے ڈرتے رہنا۔

قصیدہ مع ترجمہ

شعر نمبر 9

إِنِّي أَرٰى فِيْ وَجْهِكَ الْمُتَهَلِّلٖ
شَأْنًا يَفُوْقُ شَمَائِلَ الْإِنْسَانٖ

ترجمہ: یقیناً میں آپؐ کے درخشان چہرے میں ایک ایسی شان دیکھ رہا ہوں جو انسانی خصائل پر فوقیت رکھتی ہے۔

الْمُتَهَلَّلِ: درخشاں، چمکدار۔ شَأْنًا: شان، مقام، مرتبه۔ يَفُوْقُ : وہ فوقیت رکھتا ہے، غالب آتا ہے۔ شَمَائِلَ:عادات و خصائل، خوبیاں

اَدَب آداب

٭ مسجد میں داخل ہونے اور باہر جانے کی دعا

پہلے دایاں پائوں مسجد میں رکھیں اور یہ دعا پڑھیں۔

بِسْمِ اللّٰہِ الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ

اللہ کے نام کے ساتھ رحمت اور سلامتی ہو اللہ کے رسول پر

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ

اے اللہ بخش دے مجھے میرے گناہ اور کھول دے

لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ

میرے لیے دروازے اپنی رحمت کے

٭ مسجد سے باہر جاتے وقت پہلے بایاں پائوں باہر نکالیں اور یہی دعا پڑھیں۔ صرف اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ کی بجائے اَبْوَابَ فَضْلِکَ (دروازے اپنے فضل کے) کہیں۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button