نائیجیریا کے شہر الورین میں مجلس خدام الاحمدیہ کی چار روزہ تبلیغی مہم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام دنیا کے تمام حصوں تک پہنچانے کی کوشش میں مجلس خدام الاحمدیہ نائیجیریا کے تحت خدام کی ایک تبلیغ ٹیم نے نائیجیریا کی کوارا ریاست کے شہر الورین میں مورخہ ۱۹؍فروری ۲۰۲۵ء کو چار روزہ تبلیغی مہم کا اہتمام کیا۔ یہ ٹیم درج ذیل افراد پر مشتمل تھی: مکرم محمد الواعظ اپوین صاحب مہتمم تبلیغ، مکرم حافظ عبد الرؤوف الاکا صاحب نائب مہتمم تبلیغ، مکرم حافظ عبدالرقیب الاکا صاحب نائب مہتمم تعلیم اور مکرم تسلیم سلیمان صاحب استاد جامعہ احمدیہ۔

دوران تبلیغ الورین شہر میں قابل ذکر عربی سکولز کی انتظامیہ اور عربی علماء سے ملاقاتیں کی گئیں۔ دوران ملاقات اساتذہ اور طلبہ کو اسلام احمدیت کا تعارف کروایا گیا اور بعد میں ان کے سوالوں کے جواب دیے گئے۔ ان سکولوں کی لائبریریوں کو حضرت مسیح موعودؑ کی عربی کتابیں بطور تحفہ دی گئیں۔
دوران مہم تین پبلک لیکچرز کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں جماعت احمدیہ کے عقائد، جماعت کی اسلام اور انسانیت کی خدمات کا ذکر کیا گیا۔ تینوں لیکچرزکو فیس بک پر لائیو بھی نشر کیا گیا۔

آخری دن مجلس سوال و جواب کا انعقاد ہوا جس میں مقامی لوگوں کواسلام، جماعت احمدیہ اور فقہی سوالات کرنے کا موقع دیا گیا۔
الحمدللہ، یہ تبلیغی مہم نہایت کامیاب رہی۔ دوران تبلیغ تقریباً ۵۰۰؍افراد تک مؤثر رنگ میں پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش میں برکت ڈالے اور ہمیں مزید اسلام احمدیت کا پیغام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کی توفیق بخشے۔ آمین
(رپورٹ:سید اطہر محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: بینن میں وقفِ نو سیمینار کا انعقاد