کبابیر میں عید الفطر کی تقریب
اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال جماعت احمدیہ کبابیر میں مورخہ ۳۰؍مارچ کو نماز عید الفطر ادا کی گئی۔مکرم محمد شریف عودہ صاحب نیشنل امیر جماعت احمدیہ نے نماز عید پڑھائی اور خطبہ دیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے احباب وخواتین کی اچھی حاضری رہی۔ ویسٹ بینک جماعت میں نزدیک رہنے والی فیملیوں نے اپنی اپنی جگہ نمازِ عید ادا کی۔ موجودہ حالات میں شہر سے باہر رہنے والے دوستوں کے لیے مرکز میں جمع ہونا آسان نہیں ہے۔

رمضان کے ایام میں اور عید کے روز مسجد محمود کبابیر کے ارد گرد چراغاں کیا ہوا تھا جو خوبصورت منظر اور ظاہری رونق کا بھی ذریعہ بنا۔ عید کے دنوں میں احباب جماعت ایک دوسرے کے گھروں کا وزٹ کرکے عید مبارک پیش کرتے نظر آتے تھے۔

مورخہ ۳۱؍مارچ کی شام کبابیر اسٹوڈیو سے عید کا پروگرام پیش کیا گیا جو ایم ٹی اے العربیہ کے ذریعے تمام عرب ممالک میں دیکھا گیا اور اس طرح احباب جماعت کو اپنے پیارے امام کی خدمت میں اور کُل عالم کے احمدیوں تک عید مبارک کا تحفہ اپنے دلی جذبات کے ساتھ پیش کرنے کا موقع ملا۔ الحمد للہ
(رپورٹ: شمس الدین مالاباری۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں:جماعت احمدیہ بنگلہ دیش میں مربیان سلسلہ کے ریفریشر کورس کا انعقاد