افریقہ (رپورٹس)

بینن میں وقفِ نو سیمینار کا انعقاد

(مرزا فرحان احمد بیگ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

محض خدا تعالیٰ کے فضل سے شعبہ وقف نو بینن کو مورخہ ۲۷؍اپریل ۲۰۲۵ء کو ایک سیمینار دارالحکومت کوتونو کی مسجد بیت التوحید میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد خاکسار(نیشنل سیکرٹری وقف نو)نے سالانہ رپورٹ کارگزاری پیش کی۔

بعدازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’خدمت دین کو اک فضل الٰہی جانو‘‘ از مکرم آسانی یحییٰ (Assani Yahya) صاحب لوکل مشنری کوتونو اور ایک نظم کے بعد ’’اسلام کی دوسرے مذاہب پر فوقیت‘‘ از مکرم انوار الحق صاحب مبلغ سلسلہ۔

تقاریر کے بعد مکرم محمود ناصر ثاقب صاحب مبلغ انچارج بینن نے واقفین نو کو نصائح کرتے ہوئے اپنے تربیتی معیار کو بلند کرنے اور واقفین نو کے والدین کو اپنے بچوں کے ليے مثالی کردار پیش کرنے اور اپنے گھروں کے ماحول کو دینی بنانے کی طرف توجہ دلائی۔ آخر پر مکرم محمد لقمان بصیرو صاحب امیر جماعت احمدیہ بینن نے واقفین نو کو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے وقف کی روح کو سمجھنے، والدین کو اپنی ذمہ داریاں سمجھنے اور واقفین نو کو اپنے وقف کے ليے تیار رہنے کی تلقین کی۔

سیمینار کا اختتام دعا سے ہوا جو کہ امیر صاحب نے کروائی جس کے بعد نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں اور شاملین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ آخر میں تمام واقفین نو و واقفات نو کا نصاب کا جائزہ لیا گیا۔

اس سیمینار کے موقع پر ۴۶؍سے زائد واقفین نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں دعائیہ خطوط لکھے۔ اس کے علاوہ ۴۸؍ واقفین نو و واقفات نو کے سالانہ انفرادی جائزہ فارمز پُر کیے گئے۔ سیمینار ہال میں جماعتی کتب کی ایک نمائش بھی نصب کی گئی تھی۔

اس سیمینار میں ۹۸؍واقفین نو و واقفات نو نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ۴۹؍والدین واقفین نو نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کی کُل حاضری ۱۵۸؍رہی۔ الحمدللہ

اللہ تعالیٰ تما م واقفین نو و واقفات نو کو اپنے وقف کے تقاضے پورے کرنے اور ہمیں اپنی رضا کی راہوں پر چلنے والا بنائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button