یونان میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد
خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ یونان کو مورخہ ۲۳؍ مارچ ۲۰۲۵ء بروز اتوار ایتھنز مشن ہاؤس میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ زیرصدارت مکرم عطاءالنصیر صاحب نیشنل صدر و مربی سلسلہ یونان منعقد ہوا۔ رمضان المبارک کے درس القرآن کے بعد پانچ بج کر پچیس منٹ پر جلسے کا آغاز حسب پروگرام تلاوت قرآن کریم مع اردو ترجمہ سے ہوا۔ حدیث نبوی ﷺ اور حضرت مسیح موعودؑ کے اقتباس کے بعد نظم پیش کی گئی۔ پھر ایک ریکارڈشدہ تقریر ’’حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے ذریعہ رونما ہونے والا روحانی انقلاب‘‘ کے موضوع پر از مکرم صداقت احمد صاحب مبلغ سلسلہ دکھائی گئی۔ پھر ایم ٹی اے کی ایک ڈاکومنٹری ’’قادیان سے زمین کے کناروں تک‘‘ دکھائی گئی۔ اختتامی تقریر محترم صدر مجلس نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا عشق رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پر کی اور جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام منانے کا پس منظر بتایا۔ تقریر کے بعد محترم صدر مجلس نے اختتامی دعا کروائی۔

افطاری اور نمازوں کی ادائیگی کے بعد شاملین جلسہ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
جلسے میں ۱۴؍ احباب شامل ہوئے جبکہ آن لائن ۱۳ دوست شامل تھے۔ اس طرح کُل حاضری ۲۷؍رہی۔
(رپورٹ: ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)
مزید پڑھیں: لجنہ اماء اللہ کے تحت جرمنی کے شہرWittlich میں ایک تبلیغی سیمینار