بینن کے داسا ریجن میں تقسیم تحائف بر موقع عید الفطر۲۰۲۵ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے عیدالفطر کے موقع پر بینن کے ریجن داسا میں عید کے تحائف تقسیم کیے گئے۔چنانچہ ریجن کی ۳۰ جماعتوں کے ۳۰۰ سے زائد گھرانوں تک عید کے تحائف پہنچائے گئے۔ان تحائف میں کپڑے، چاول،گھی، چینی، مکرونی، دودھ، پتی، صابن اور گھریلو راشن کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔ عید کے موقع پر احمدی حضرات کے علاوہ مہمانوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا گیا اور انہیں بھی عید کے تحائف پیش کیے گئے۔چنانچہ ان تحائف سے کل دوہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

اس موقع پر حکومتی افسران کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیاگیا۔چنانچہ شہر کے میئر، پولیس افسران، ریجن کے روایتی بادشاہ نیز دیگر حکومتی افسران میں عید کے تحائف تقسیم کیے گئے نیز تمام افراد کو جماعتی لٹریچر بھی پیش کیا گیا۔
(رپورٹ: مبارک احمد منیر۔ مبلغ سلسلہ ریجن داسا، بینن)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ بنگلہ دیش میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد