آسٹریلیا (رپورٹس)

فجی کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مارچ ۲۰۲۵ء کے دوران فجی کی جماعتوں میں مقامی سطح پر جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ بفضلہ تعالیٰ ان جلسہ جات میں احمدیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ غیر از جماعت اور زیر تبلیغ افراد نے بھی شرکت کی۔ ان کی تفصیلی رپورٹ درج ذیل ہے:

صووا جماعت: مکرم خالد احمد صاحب صدر جماعت صووا تحریر کرتے ہیں کہ صووا میں مورخہ ۲۳؍مارچ کو جلسہ منعقد ہوا جس میں ۹۱؍احباب نے شرکت کی۔ جلسے میں درج ذیل تین تقاریر ہوئیں: صداقت حضرت مسیح موعودؑ از مکرم لطیف شہزاد صاحب، سیرت حضرت مسیح موعودؑ از عظیم اسحاق صاحب اور اختتامی تقریر حضرت مسیح موعودؑ کی سچائی کے مختلف پہلو از محمود احمد صاحب امیر ومشنری انچارج۔

جماعت مارو: مکرم نعیم احمد اقبال صاحب مربی سلسلہ ویسٹرن ناندی، فجی تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ۲۳؍مارچ۲۰۲۵ء کو مارو جماعت میں جلسہ منعقد ہوا جس میں ۲۰؍احباب نے شرکت کی۔ جلسے میں درج ذیل موضوعات پر تقاریر ہوئیں: یوم مسیح موعود منانے کا مقصد اور حضرت مسیح موعودؑ ایک امتی نبی۔

جماعت ناندی: مکرم نعیم احمد اقبال صاحب مربی سلسلہ

تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۲۳؍مارچ کو جماعت احمدیہ ناندی کا جلسہ مکرم اقبال خان صاحب صدر جماعت احمدیہ ناندی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ۵۳؍احباب نے شرکت کی۔ جلسے میں درج ذیل موضوعات پر تقاریر ہوئیں: یوم مسیح موعود کی اہمیت، خطبہ الہامیہ، حضرت مسیح موعودؑ کا صبر اور مذہبی رواداری اور مسیح کی آمد ثانی۔

جماعت تاوئیونی: مکرم طارق احمد رشید صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ تاوئیونی کا جلسہ مورخہ ۲۳؍مارچ کو منعقد ہوا جس میں ۱۶؍احباب نے شرکت کی۔ جلسے میں درج ذیل موضوعات پر تقاریر ہوئیں: حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت اور صداقت کے بعض نشانات اور سیدنا حضرت مسیح موعود ؑکی آمد کی غرض اور ہماری ذمہ داریاں۔

جماعت ولودہ: مکرم سیف اللہ مجید صاحب مبلغ سلسلہ لمباسہ، فجی تحریر کرتے ہیں کہ ولودہ جماعت کا جلسہ مورخہ ۱۵؍مارچ کو منعقد ہوا جس میں ۲۹؍احباب نے شرکت کی۔ جلسے میں درج ذیل تین تقاریر پیش کی گئیں: حضرت مسیح موعودؑ کے حالات زندگی از مکرم محمد افضال صاحب، حضرت مسیح موعودؑ کا عشق محمدﷺ از مکرم خواجہ فیض احمد صاحب اور حضرت مسیح موعودؑ کی دفاع اسلام کے لیے عظیم الشان خدمات از خاکسار (مربی سلسلہ)۔

جماعت سینگاگا: مکرم سیف اللہ مجید صاحب مربی سلسلہ لمباسہ، فجی تحریر کرتے ہیں کہ جماعت سینگاگا کا جلسہ مورخہ ۱۶؍مارچ کو منعقد ہوا جس میں ۱۸؍احباب نے شرکت کی۔ جلسے میں دو تقاریر پیش کی گئیں۔ پہلی تقریر مکرم عطاءالعلیم صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کے حالات زندگی پر کی۔ دوسری تقریر خاکسار نے ‘صداقت حضرت مسیح موعودؑ ادیان عالم میں پیشگوئیوں کی روشنی میں’ پر کی۔

جماعت نسروانگا: مکرم سیف اللہ مجید صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ جماعت نسروانگا کا جلسہ مورخہ ۱۹؍مارچ کو منعقد ہوا جس میں ۴۵؍احباب نے شرکت کی۔ جلسے میں کل تین تقاریر پیش کی گئیں۔

جماعت لمباسہ: مکرم سیف اللہ مجید صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ جماعت لمباسہ کا جلسہ مورخہ ۲۳؍مارچ کو منعقد ہوا جس میں ۵۳؍احباب نے شرکت کی۔ جلسے میں دو تقاریر پیش کی گئیں۔ خاکسار نے اپنی تقریرصداقت حضرت مسیح موعودؑ کے موضوع پر کی۔

(رپورٹ: محمود احمد۔ امیر و مشنری انچارج فجی)

مزید پڑھیں: میلبرن، آسٹریلیا میں رمضان المبارک کے دوران بین المذاہب پروگرامز کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button