جماعت احمدیہ لیسوتھو میں جلسہ یوم مسیح موعود کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ فضل کے سے جماعت احمدیہ لیسوتھو کو مورخہ ۶؍اپریل ۲۰۲۵ء کو جلسہ یوم مسیح موعود بیت المہدی تھابابوسیو میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت قرآن مجید و ترجمہ انگریزی و سسوتھو سے ہوا۔اس کے بعد قصیدہ عربی و ترجمہ انگریزی و سسوتھو پیش کیا گیا۔

پہلی تقریر حضرت مسیح موعودؑ کی ابتدائی زندگی پر پیش کی گئی۔ اس کے بعد ایک بچی نے حضرت مسیح موعودؑ کا بچوں سے حسن سلوک سے متعلق ایک اقتباس پیش کیا۔ دوسری تقریر صدر مجلس خدام الا حمدیہ نے یوم مسیح موعود کے متعلق پیش کی۔ تیسری اور آخری تقریر خاکسار (مبلغ سلسلہ و صدر جماعت) نے حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت از قرآن و بائبل کے موضوع پر پیش کی۔ اس بابرکت جلسہ کی کل حاضری ۳۱ رہی جس میں سات مہمان بھی شامل ہوئے۔ جلسہ کے بعد نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں اور اس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔
(رپورٹ: محمد احسان نور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: کونگو برازاویل کی ماہ رمضان کےدوران ہونے والی سرگرمیاں