بیت الاول، پیٹروپولس برازیل میں تبلیغی افطار ڈنر
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۲؍مارچ بروز ہفتہ جماعت احمدیہ برازیل کی طرف سے بیت الاول، پیٹروپولس میں ایک افطاری کا انتظام کیا گیا جس میں میڈیا کے علاوہ چند سرکردہ افراد کو بھی دعوت دی گئی۔ شہر کے ایک بڑے اخبار Tribuna de Petropolis کے مالک جناب Francsico de Orleans، دوسری اخبار Diario de Petropolis کے دو نمائندے Luiz Carlos اور Robson Albergaria، ایک یہودی کمیونٹی کا نمائندہ اور ایک سابق کونسلر شامل ہوئے۔ خاکسار (مبلغ انچارج) نے ان سب معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور رمضان المبارک سے متعلق بنیادی باتیں بتائیں۔

افطاری کے بعد نماز مغرب ادا کی گئی۔ اس کے بعد مہمانوں کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ ان مہمانوں میں سے چند یوکے کے جلسہ سالانہ میں بھی شامل ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر وہ اپنی حسین یادوں اور پیارے آقا کی شخصیت کا بہت تعریف کے ساتھ تذکرہ کرتے رہے۔ دونوں مذکورہ اخباروں نے مورخہ ۲۷؍مارچ کو افطاری کی اس تقریب کی تفصیلی رپورٹ اور جماعت کا تعارف فوٹوز کے ساتھ شائع کیا۔الحمد للہ۔ (رپورٹ: وسیم احمد ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ سپین میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود