افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کے شعبہ خدمت خلق کی ماہ مارچ کی مساعی

حافظ محمد آصف صاحب مہتمم خدمت خلق تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے شعبہ خدمت خلق مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کورمضان المبارک کے بابرکت ایام میں خدمت انسانیت کے حوالے سے خدمت کرنے کی توفیق ملی۔الحمد للہ علیٰ ذٰلک

تفصیل کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا نے ملک کے چار ریجنز میں نئے اور استعمال شدہ کپڑوں کو اکٹھا کرکے غرباء میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔ کپڑوں کے علاوہ جوتے بھی ان میں شامل تھے۔اللہ کے فضل سے خدام نے اس میں بھرپور حصہ لیا اورہم نے تقریباً ۸۰ خاندانوں کو کپڑے فراہم کیے۔

فرافینی ایریا میں پانچ جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کل ۳۲ خاندانوں کی ان کی مالی مدد کی گئی۔بصے کی مختلف جماعتوں میں ۲۲ خاندانوں میں نئے کپڑے تقسیم کئے گئے۔ان نئے کپڑوں پر خرچ ہونے والی رقم ۷ ہزار ۵۴۰ ڈلاسی (لوکل کرنسی) تھی۔ بانجل/کومبو ریجن میں احمدی اور غیر احمدی احباب میں مختلف جماعتوں کی طرف سے استعمال شدہ کپڑے تقسیم کئے گئے اور کل 20 خاندانوں کی مدد کی گئی۔ مانساکونکو کے ریجن میں مختلف جماعتوں میں استعمال شدہ کپڑوں (اچھی حالت) اور نئے کپڑوں کی 10 خاندانوں میں تقسیم کی گئی۔ اسی طرح مجلس خدام الاحمدیہ مانسکونکو لوئر ریور ریجن نے منگل 25؍مارچ کو اپنے علاقہ کے ہیلتھ سنٹر میں مریضوں، شرکا اور عملے کے لیے افطار ی کا اہتمام کیا۔ تقریباً 80 لوگوں کو کھانا دیا گیا۔

بصے کی مجلس میں خدام نے 16 غریب ، ضرورت مند خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔اس پر خرچ کی گئی کل رقم ۱۱ ہزار ۹۴۰ ڈلاسی تھی۔ راشن کے پیکٹوں میں چینی، چاول اور تیل شامل ہیں۔

اسی طرح اللہ کے فضل سے عید الفطر کے موقع پر بھی مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا نے دو ریجنز بصے(اپر ریور ریجن) اور بانجل/کومبو کے مختلف ہسپتالوں میں داخل بچوں کو اطفال کے ذریعے تحائف تقسیم کیے۔ اس کا مقصد عید کی خوشی میں ان کے ساتھ شامل ہونا تھا۔ تحائف کی تیاری کے لئے کل ۷ ہزار ڈلاسی خرچ آیا۔اور تقریباً 100 تحائف کے پیکٹ تیار کیے ہیں۔ اسی طرح خدام الاحمدیہ نے احمدی بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی۔

اس کے علاوہ اس سال عید الفطر کے دن بعد ازنماز عید کے بعد چار ریجنز میں مساجدمیں کینڈیز، چاکلیٹس اور ٹوپیاں وغیرہ تقسیم کی گئیں۔ جس کا خرچ تقریباً ۵ہزار ڈلاسی تھا۔ اللہ تعالیٰ ان حقیر کوششوں کو قبول فرمائے اور ہمیں خدمت انسانیت میں بڑھاتا چلا جائے۔آمین

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کینیا میں عید الفطر کی تقریبات

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button