اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

اعلانات دعا

٭… خواجہ عبد المومن صاحب آف ناروےاعلان کرواتے ہیں کہ محترم سید کمال یوسف صاحب سابق مبلغ انچارج سیکنڈے نیویا اور صدر قضاءبورڈ ناروےآجکل کافی علیل ہیں اور اوسلو ناروے کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ موصوف کو مکمل شفا عطا فرمائے اور صحت والی فعال اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین

٭… صفوان احمد ملک صاحب نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ میرے والدمحترم ملک بشیر احمد صاحب پنشنر وقف جدید انجمن احمدیہ اس وقت جرمنی میں مقیم ہیں اور عرصہ ڈیڑھ سال سے گردوں کی خرابی ، پیرانہ سالی اور اب دیگر عوارض کی وجہ سے شدید بیمارہیں۔دوہفتوں سے ڈاکٹروں نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گردوں کو صاف کرنا بھی بندکر دیا ہے۔اب گھر پر ہی صاحب فراش ہیں ،کھانا پینا بالکل ختم ہوچکا ہے اور شدید کمزوری کا شکار ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے والدمحترم پر اپنا فضل فرماتے ہوئے معجزانہ شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین

٭… رانا سلطان احمد خاں صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ میرے پیارے دوست محمد نعیم قمر صاحب کارکن بلڈ بنک مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے بائیں گھٹنے کا آپریشن مورخہ ۲۲؍اپریل ۲۰۲۵ء کو ہوا۔ محمد نعیم قمر صاحب نہایت بےنفس اور مخلص کارکن ہیں۔ احباب جماعت سے ان کے جلد روبصحت ہونے اور جلد از جلد چلنے پھرنے کے قابل ہونے نیز ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رہنے کے لیے خصوصی درخواستِ دعا ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button