متفرق شعراء
خدایا یہ سب دُور کر دے بلائیں

جہاں چل رہی ہوں مخالف ہوائیں
وہاں ہم وفاؤں کے نغمے سنائیں
ہوئیں زہر آلود اتنی فضائیں
کہ اب سانس لینے سے بھی خوف کھائیں
ہیں بیکار جنگل میں دیں جو صدائیں
ہوئے ہیں جو وحشی کہاں لوٹ آئیں
ترے نیک بندے کہاں اور جائیں
ترے روبرو کر رہے ہیں دعائیں
خدایا یہ سب دُور کر دے بلائیں
وطن کو مرے چیل کوّے نہ کھائیں
(ڈاکٹر طارق انور باجوہ۔ یوکے)
مزید پڑھیں: مساجد