یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ سپین میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سپین کو قریباً تمام جماعتوں میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی جن کی مختصر تفصیل درج ذیل ہے:

جماعت والنسیا: مورخہ ۱۶؍فروری بروز اتوار دوپہر اڑھائی بجے جماعت احمدیہ والنسیا کے جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد مسجد بیت الرحمان والنسیا میں ہوا۔

والنسیا

پروگرام کی صدارت مکرم عبدالسلام چارلس صاحب نائب امیر دوم جماعت احمدیہ سپین نے کی۔ تلاوت، نظم اور پیشگوئی کے الفاظ اردو اور سپینش زبان میں پڑھے گئے۔ اس کے علاوہ سپینش زبان میں ایک پریزنٹیشن مکرم ساگر شفیق صاحب مربی سلسلہ نے پیش کی جس کے بعد بچوں سے سوالات پوچھے گئے۔ مکرم قاصد احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ نے اردو زبان میں تقریر کی، نیز حضرت مصلح موعودؓ کی مسلمانانِ ہند کے مفا د کے لیے کی جانے والی خدمات کے موضوع پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ آخر پر مکرم صدرِ مجلس نے اختتامی کلمات میں احبابِ جماعت کا شکریہ ادا کیا اور دعا کروائی۔ پروگرام میں ۶۰ افرادِ جماعت شامل ہوئے۔

جماعت بارسلونا: مورخہ ۱۶؍فروری بروز اتوار نماز سنٹر بارسلونا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقا ہوا جس کی صدارت مکرم حمید احمد نذیر صاحب صدر مجلس انصار اللہ سپین نے کی۔

بارسلونا

تلاوت و نظم کے علاوہ پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پیش کیے گئے۔ اسی طرح مکرم قیصر محمود ملک صاحب مربی سلسلہ و صدرمجلس خدام الاحمدیہ سپین اور مکرم صدرصاحب مجلس انصار اللہ سپین نے بھی احباب جماعت سے خطاب کیا۔ نیز بعض بچوں نے بھی مختصر تقاریر پیش کیں۔ اس پروگرام میں ۶۰؍احباب و خواتین شامل ہوئے۔

جماعت پیدروآباد: مورخہ ۲۳؍فروری بروز اتوار دوپہر بارہ بجے مسجد بشارت پیدروآباد میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد ہوا جس کی صدارت مکرم عبد الصبور صاحب صدر جماعت احمدیہ پیدروآباد نے کی۔

پیدروآباد

تلاوت و نظم کے بعد سپینش اور اردو زبان میں پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پیش کیے گئے۔ اسی طرح ایک پریزنٹیشن سپینش زبان میں حضرت مصلح موعودؓ کی دینی اور علمی خدمات کے موضوع پر مکرم طارق عطاء المنعم صاحب نے پیش کی۔ آخر پر مکرم صدر صاحب جماعت نے دعا کروائی اور یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ احباب و خواتین سمیت ۳۵؍افراد اس میں شامل ہوئے۔

جماعت Algeciras: جماعت Algeciras کا جلسہ یومِ مصلح موعود مورخہ ۲۳؍فروری بروز اتوار نماز سنٹر Algeciras میں منعقد ہوا جس کی صدارت مکرم عبد الرزاق صاحب امیر جماعت احمدیہ سپین نے کی۔

Algeciras

اس پروگرام میں شمولیت کے لیے مراکش سے متصل ہسپانوی علاقہ Ceutaسے ایک نو مبائع امام مکرم ادریس صاحب بذریعہ Ferry سفر کرکے Algecirasآئے اور پروگرام میں شامل ہوئے۔ تلاوتِ قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم یٰسین نبتی صاحب صدر جماعت Algeciras اور مکرم رشید اظہر صاحب نے تقاریر کیں۔ مکرم ادریس صاحب نے بھی اپنے تأثرات کا اظہار کیا۔ آخر پر مکرم امیر صاحب نے خطاب کیا اور دعا کروائی۔ اس پروگرام میں ۹؍افراد جماعت شامل ہوئے۔

جماعت Vitoria:ملک کے شمالی علاقہ جات میں نئی قائم ہونے والی جماعت کے لیے یہ جلسہ اس لحاظ سے منفرد اور اہم تھا کہ اس جماعت کا یہ پہلا پروگرام تھا جوکہ ۲۷؍فروری بروز جمعرات بمقام Vitoria میں منعقد ہوا۔ اس جلسے کی صدارت مکرم امیر صاحب سپین نے کی۔ تلاوتِ قرآن کریم اور نظم کے بعد ایک عرب احمدی مکرم عمار بوادی صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کے کارناموں پر سپینش زبان میں تقریر کی۔ مکرم عبد الصبور نعمان صاحب مربی سلسلہ نے پیشگوئی کے الفاظ سپینش زبان میں پڑھ کر سنائے۔ بعد ازاں امیر صاحب نے خطاب میں حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت کے مطالعہ اور اس کا نمونہ بننے کی تلقین کی۔ اس پروگرام میں ۹؍افرادِ جماعت شامل ہوئے۔

جماعت مورثیہ: مورثیہ جماعت کا جلسہ یومِ مصلح موعود مورخہ ۸؍مارچ کو رات آٹھ بجے آن لائن منعقد ہوا۔ تلاوتِ قرآنِ کریم کے بعد مکرم مرزا عطاء الرؤف صاحب مربی سلسلہ نے احبابِ جماعت سے سپینش زبان میں پیشگوئی مصلح موعود اور حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت کے بارے میں تقریر کی۔ اس پروگرام میں ۱۳؍احبابِ جماعت شامل ہوئے۔

(رپورٹ: ظفر رشید۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جرمنی کی جماعت Alzeyکی سرگرمیاں

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button