لجنہ اماء اللہ کے تحت جرمنی کے شہرWittlich میں ایک تبلیغی سیمینار
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲؍اپریل بروز بدھ جرمنی کی جماعتWittlich میں لجنہ اماء اللہ کے تحت ایک تبلیغی سیمینار منعقد ہوا۔

اس پروگرام کا آغاز پانچ بجے شام تلاوت قرآن کریم و جرمن ترجمہ سے ہوا۔ بعدہُ جرمن زبان میں ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی، جس میں جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور جرمنی میں لجنہ اماء اللہ کی کارکردگی کو پیش کیا گیا تھا۔ مہمانوں نے اسلامی پردہ، خلافتِ احمدیہ اورنمازوں کی ادائیگی کے بارے میں سوالات کیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے پروگرام سال میں بارہادفعہ ہونے چاہئیں، تاکہ لوگوں تک جماعت احمدیہ کاپیغام پہنچ سکے۔ پروگرام کے آخر میں پاکستانی کھانا پیش کیا گیا جس کو مہمانوں نے پسند کیا۔ دورانِ خوردونوش بھی جماعت کا تعارف ہوتا رہا۔ بعض مہمان مستورات اپنے ساتھ جماعتی لٹریچر کی کاپیاں بھی لے کر گئیں۔ اس پروگرام میں ۲۱مہمان مستورات کو شامل ہونے کی توفیق ملی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک حقیقی اسلام کا پیغام پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
(رپورٹ:امۃ الرشید محمود۔ صدر لجنہ اماء اللہ Wittlich۔ جرمنی)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فرینکفرٹ، جرمنی کا جلسہ یوم مسیح موعود