اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
سانحہ ارتحال
٭… عرفان احمد خان صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی اعلان کرواتے ہیں کہ نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ قانتہ ثمینہ صاحبہ بنت عبدالقدیر صاحب مرحوم آف مغل پورہ لاہور مورخہ ۲۱؍مارچ ۲۰۲۵ء بروز جمعہ بعمر ۶۸ سال فرینکفرٹ جرمنی میں وفات پا گئیں۔ اناللہ ونا الیہ راجعون۔ آپ ۱۹۷۷ء سے جرمنی میں رہائش رکھتی تھیں۔شروع میں فرینکفرٹ میں رہیں پھر ۲۰۰۳ءمیں فرینکفرٹ سے نزدیک Eppertshausen منتقل ہو گئیں۔ وفات سے قبل آپ دوبارہ فرینکفرٹ آ گئی تھیں۔ آپ انتہائی نیک، تہجد گزار اور نمازوں کو بروقت ادا کرنے والی خاتون تھیں۔ خدمت خلق اوردوسروں کے کام آنا آپ کا خاص وصف تھا۔ لجنہ اماءاللہ کی ایک متحرک اور محنتی ممبر تھیں۔ لجنہ کے شعبہ اشاعت میں مصباح رسالہ کی ممبر شپ بڑھانے کی ذمہ داری بڑی محنت سے نبھائی۔ آپ مکرم رحمت اللہ شاکر مرحوم سابق ایڈیٹر روزنامہ الفضل کی نواسی تھیں۔ آپ کی نماز جنازہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۵ء کو بعد نماز عصر بیت السبوح فرینکفرٹ میں مکرم مولانا صداقت احمد صاحب مشنری انچارج نے پڑھائی۔ آپ کی تدفین ۲۷؍مارچ کو نور مسجد سے قریبی قبرستان Südfriedhof میں عمل میں آئی۔ جہاں نماز جنازہ اور قبر کے تیار ہونے پر دعا مکرم مولانا محمد الیاس منیر صاحب مبلغ سلسلہ و صدر کمیٹی تاریخ احمدیت جرمنی نے کروائی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
اعلان ولادت
٭… عبد السمیع خان صاحب استادجامعہ احمدیہ کینیڈا اعلان کرواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت احمدیہ کینیڈا کے ایک مخلص نوجوان انیس الرحمٰن صاحب مجلس بریمپٹن ویسٹ اور سمیرہ محمود صاحبہ کو ۱۴؍فروری ۲۰۲۵ء کو چار بیٹیوں کے بعد بیٹے سے نوازا ہے۔ جس کا نام احد انیس رکھا گیا ہے۔
بچے کے دادا عبدالرشید صاحب حال مقیم کینیڈا ہیں جنہوں نے لاہور میں ۱۹۷۱ء میں احمدیت قبول کی تھی جبکہ بچے کے نانا چودھری محمود احمد صاحب گھمن آف سیالکوٹ حال مقیم کینیڈا ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ بچے کو لمبی صحت و سلامتی والی عمر عطا فرمائے اور خادم دین بنائے۔آمین
اعلان نکاح و تقریب رخصتانہ
٭… رانا سلطان احمد صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی نواسی عزیزہ حافظہ لنتا رباب کا نکاح مورخہ ۱۵؍اپریل ۲۰۲۵ء کو بعد از نماز مغرب ہمراہ عزیزم محمد طلحہ اکرم ابن مکرم محمد اکرم صاحب مرحوم ناصر آباد شرقی حال جرمنی کے ساتھ بعوض دس ہزار یورو پڑھایا گیا۔نواسی کے والد وفات پاچکے ہیں اس لیے نواسی کے بڑے بھائی عزیزم حذیفہ احسن صاحب عزیزہ کے ولی تھے۔اسی طرح دلہا کے والد بھی وفات پاچکے ہیں۔
مورخہ ۱۸؍اپریل کو تقریب رخصتانہ منعقد ہوئی جس میں دعا ہوئی۔دلہن خاکسار کے بڑے بھائی ماسٹر نذیر احمد صاحب سابق امیر حلقہ سرشمیر روڈ کی پوتی اور افتخار توقیر امجد صاحب کی چھوٹی بیٹی ہے۔جبکہ دلہا ماسٹر نذیر احمد صاحب کا پوتا ہے۔
دلہے کی طرف سے مورخہ ۱۹؍اپریل کو دعوت ولیمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ غیر از جماعت رشتہ دار مہمان بھی کافی تعداد میںشامل ہوئے۔الحمدللہ
احباب جماعت سے اس رشتہ کے بابرکت ہونے، جماعت کے لیے مفید وجود اور خلافت احمدیہ کے دست راست اور مثالی فدائی احمدی ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
٭…٭…٭