ربوہ کا موسم(۱۸تا۲۴؍اپریل۲۰۲۵ء)
۱۸؍اپریل جمعۃ المبارک کی نماز فجر کے وقت آسمان پر ہلکے بادل چھائے ہوئے تھے اور ہوا بھی چل رہی تھی ۔۱۰،۱۱ بجے کے قریب بادلوں میں اضافہ ہوگیا ۔ نماز جمعہ کے وقت بادل مزید گہرے ہوگئے اور بارش ہوئی۔کچھ دیر بعد بادل مشرق کی جانب روانہ ہوگئے، آسمان صاف ہوگیا او ردھوپ نکل آئی۔ ہفتہ کو ہلکے بادل آسمان پر دیکھے گئے، ساتھ ہوا نے موسم اچھا کردیا۔ اتوار کو صبح کے وقت ہوا چل رہی تھی ۔ آسمان صاف تھا اور دھوپ خوب چمک رہی تھی۔ دجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۳۸؍اور کم سے کم ۲۰؍درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سوموار کی نماز فجر کے وقت خنکی کافی زیادہ تھی لگتا تھا رات کو کافی ٹھنڈ بن گئی ہوگی۔ دن گیارہ بجے کے وقت سے ہی گرمی آموجود ہوئی اور ہوا بھی گرم ہوگئی۔اسی طرح آئندہ کے تینوں دن کا موسم ایک جیسا دیکھنے کو ملا۔ فجر کے وقت قدرے خنکی اور آسمان صاف ہونے کی وجہ سے دن بھر خوب گرمی پڑی۔ اب آہستہ آہستہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ تاہم دن بھر چلنے والی ہوا کی وجہ سے گرمی ابھی اونچے درجہ تک نہیں پہنچی ۔درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۳۹؍ اور کم سے کم ۲۲؍درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔(ابو سدید)