حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ۱۴تا ۲۰؍اپریل ۲۰۲۵ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۱۴؍اپریل بروز سوموار: آج نماز ظہر سے قبل مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ کے نیو یارک ریجن کے خدام کی حضورانور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
٭…۱۵؍اپریل بروز منگل: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ حفیظہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم الحاج خالد محمود صاحب (حلقہ بیت الفتوح۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۱۸؍اپریل بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۱؍اپریل ۲۰۲۵ء)
٭…۱۹؍اپریل بروز ہفتہ: آج جرمنی سے آئی ہوئی ۸۳ ناصرات الاحمدیہ جرمنی کی حضور انور کے ساتھ ایوان مسرور، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
٭…آج ڈنمارک سے آئے ہوئےچند خدام کی حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
٭…حضور انورنے آج بعد نماز عصر چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات اسی صفحہ پرملاحظہ فرمائیں)
٭…۲۰؍اپریل بروز اتوار: آج جرمنی سے آئے ہوئے اطفال اور ناروے سے آئے ہوئےخدام کی حضور انور کے ساتھ گروپ تصاویر ہوئیں۔
٭…آج جرمنی سے آئی ہوئی AMWAکی ۸۸؍احمدی طالبات کی حضور انور کے ساتھ ایوان مسرور، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
٭…حضور انور نے آج بعد نمازمغرب وعشاء مقامی ریجن کے نو خدام کوجو تبلیغ کی غرض سے پانچ روزہ دورہ پر سپین جارہے تھے کو دعاؤں کے ساتھ رخصت فرمایا۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: ڈائری مکرم عابد خان صاحب سے ایک انتخاب(دورہ یورپ۔ ستمبر و اکتوبر ۲۰۱۹ء کے چند واقعات۔ حصہ سوم)