افریقہ (رپورٹس)

جلسہ یوم مسیح موعود و یوم مصلح موعود زیر اہتمام مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کے تحت مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۵ء کو صبح گیارہ بجے یوم مصلح موعود اور یوم مسیح موعود کا مشترکہ جلسہ مسجد بیت السبوح کِسی ڈاکیارڈ فری ٹاؤن میں مربی محمد مورث کمارا صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جلسہ سالانہ اور پھر رمضان کی آمدکی وجہ سے نیشنل سطح پر جلسہ یوم مصلح موعود منعقد نہیں ہو سکا تھا۔ اس لیے اس موقع پر جلسے کے دو سیشنز رکھے گئے جن میں دونوں موضوعات پر نصف گھنٹے کی ایک ایک تقریر ہوئی۔
جلسے سے قبل مختلف بینرز اٹھا کر شاملین نے مسجد سے فیری ٹرمینل تک مارچ پاسٹ کیا اور خوب نعرے لگائے۔

اجلاس اول: جلسہ یوم مصلح موعود

پروگرام کے مطابق صبح دس بجے جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ خاکسار (نائب صدر اول) نے پیشگوئی مصلح موعود کا تعارف اور خدام الاحمدیہ سے توقعات و ذمہ داریاں از حضرت مصلح موعودؓ کے موضوع پر تقریر کی۔ بعدازاں صدر صاحب نے جلسہ یوم مصلح موعود کی غرض و غایت اور آپؓ کے کارناموں کا ذکر کیا اور آخر پر دعا کروائی۔

دوسرا اجلاس: جلسہ یوم مسیح موعود

پندرہ منٹ کے وقفے سے دوسرے اجلاس کا آغاز صدر صاحب مجلس کی زیر صدارت ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد مکرم جوزف لامین کمارا صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے موضوع پر تقریر کی۔ صدر صاحب نے اختتامی کلمات میں یوم مسیح موعود علیہ السلام کی اہمیت بیان کی اور دعا سے اختتام ہوا۔
حاضری یکصد اطفال و خدام رہی۔ اللہ تعالیٰ جملہ شاملین کے ایمان و ایقان میں برکت عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: ذیشان محمود۔ نائب صدر اول مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون)

مزید پڑھیں: ہالینڈ کے مختلف شہروں میں نیو ایئر ریسپشنز کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button