افریقہ (رپورٹس)

گوادے لوپ میں جلسہ یوم مسیح موعود

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گوادے لوپ کو مورخہ ۲۹؍مارچ ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ جلسہ یومِ مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جس میں ۳۵ افراد نے شرکت کی، جن میں احباب جماعت کے ساتھ ساتھ ہمارے ہمسائے، غیراز جماعت مہمانانِ گرامی اور بعض معزز شخصیات بھی شامل تھیں۔


پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔ اس کے بعد جماعت کے چند بچوں نے نہایت دلنشین انداز میں توحیدِ باری تعالیٰ کے حوالے ایک ترانہ پیش کیا، جس نے حاضرین کے دلوں کو محظوظ کر دیا۔
پروگرام کے دوران مہمانوں کو ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا تعارف اور جماعت احمدیہ کی عالمی خدمات و پیغامِ امن کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔ اس ویڈیو نے مہمانوں پر بہت اچھا اثر ڈالا اور کئی سوالات کے دروازے کھولے۔


بعد ازاں خاکسار (مربی سلسلہ) نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرتِ مبارکہ، آپؑ کی آمد کی غرض و غایت اور رمضان المبارک کے روحانی فوائد پر مختصر تعارفی کلمات پیش کیے۔
مکرم اشفاق ربانی صاحب نائب وکیل التبشیر برائے فرنچterritories نے پُراثر تقریر کی، جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن اور آج کے دَور میں آپ کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا۔
اسی پروگرام میں ایک ہندو پنڈت صاحب کو بھی اظہارخیال کا موقع دیا گیا، جنہوں نے ہندو دھرم میں روزہ، تزکیہ نفس اور عبادت کے موضوع پر ایک علمی تقریر کی۔
افطار کے بعد نماز مغرب با جماعت ادا کی گئی اور پھرعشائیہ کا انتظام کیا گیا اور مہمانوں کے ساتھ خوشگوار گفتگو اور تبلیغی مکالمہ جاری رہا۔ اسی طرح بعد میں نماز عشاء و تراویح ادا کی گئیں۔ (رپورٹ: محمد بشارت احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ایک سکول کے وفد کا لٹویا مشن ہاؤس کا دورہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button