جرمنی کی جماعتوں وِٹلش اور Idar-Oberstein میں عید الفطر
جماعت احمدیہ وِٹلش میں عیدالفطر: اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۳۱؍مارچ کو جرمنی کی جماعت وِٹلش میں خاکسار (مربی سلسلہ) کو صبح ساڑھے نو بجے نمازِ عید الفطر پڑ ھانے کی توفیق ملی۔ خطبہ عیدالفطر میں اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق پرزندگی گذارنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔

وِٹلش جماعت کے علاوہ قریب کی جماعتوں کے افراد بھی اس عید میں شامل ہوئے اوریوں حاضری ۱۵۵ تک جا پہنچی۔
جماعت Idar-Oberstein میں عید الفطر: خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ۳۱؍مارچ کو صبح دس بجے جرمنی کی جماعت احمدیہ Idar-Oberstein میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ ناصر احمد خان صاب صدر جماعت نے نماز عید پڑھائی اور خطبہ دیا۔

بعد ازاں ۲۹؍احباب کو رمضان المبارک کے دوران قرآن کریم کا دور مکمل کرنے پر انعامات سے نوازا گیا۔ اسی طرح چار وہ اطفال جنہوں نے رمضان کے مہینے میں تیاری کرکےنمازِ تراویح پڑھانے کی سعادت پائی ان کو بھی انعامات دیے گئے۔ کل حاضری ۸۲؍تھی۔
(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جرمنی کی تین جماعتوں میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد