افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بنگلہ دیش میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

جماعت احمدیہ بنگلہ دیش میں مورخہ ۲۰ تا ۲۸؍فروری ۲۰۲۵ء جماعتی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے یوم مصلح موعودؓ کے جلسے منعقد ہوئے۔ بعد کے ہفتوں میں ذیلی تنظیموں نے بھی یوم مصلح موعود کے حوالہ سے پروگراموں کا انتظام کیا۔

چٹاگنگ


ان جلسوں میں حضرت مصلح موعودؓ کی خدمتِ قرآن، اسلام کی تبلیغ کے لیے جدو جہد، پیشگوئی مصلح موعود کی بعض علامات، پیشگوئی مصلح موعود حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کا زبردست نشان، حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں جیسے موضوعات پر مقررین نے تقاریر کیں۔

بوگورہ
احمد نگر


بنگلہ دیش جماعت کے ہیڈکوارٹر بخشی بازار ڈھاکہ میں ۲۰؍فروری کو دوپہر تین بجے جلسہ یوم مصلح موعود منعقد ہوا۔ اس جلسہ میں پیشگوئی مصلح موعود اور اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے بارے میں مکرم ہزاری احمد المنعم صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی۔ مکرم شیخ مستفیض الرحمٰن صاحب مربی سلسلہ نے حضرت مصلح موعودؓ کے بعض کارناموں کے بارے بتایا۔ محترم عبد الاول خان چودھری صاحب نیشنل امیر و مبلغ انچارج بنگلہ دیش نے اپنی تقریر میں یوم مصلح موعود کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تیروگاتی

ذیل میں بعض جماعتوں کی حاضری درج کی جاتی ہے:

1۔ڈھاکہ:228
2۔ چٹاگنگ:200؍سے زائد
3۔ میرپور: 400؍سے زائد
4۔ تیروگاتی: 87
5۔ احمدنگر: 167
6۔ سیدپور: 70؍(پانچ غیر از جماعت مہمان)
7۔ ماحیلا:39

(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل )

مزید پڑھیں: جلسہ یوم مسیح موعود زیر اہتمام جماعت احمدیہ یوکے

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button