افریقہ (رپورٹس)

کونگو برازاویل کی ماہ رمضان کےدوران ہونے والی سرگرمیاں

یومِ مسیح موعود: جماعت احمدیہ کونگو برازاویل کو بفضلہ تعالیٰ رمضان المبارک کے دوران مورخہ ۲۲تا ۲۵؍مارچ ۲۰۲۵ء ملک بھر کے درج ذیل ۲۲ سینٹرز میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود جماعتی روایات کے مطابق منانے کی توفیق ملی:

Brazzaville, Pk45, Pointe Noire, Nkayi, Kiossi, Kimpambou, Jean Desil, Gomabitodi, Bouansa, Kimpombo Bac, Mouyondji, kimbimi, Sibiti, Mambouana, Bene, Gamboma, Intiana, Itali, Egankou, Ouesso, Attention, Kimbaouka

ان جلسہ جات میں قرآن و حدیث اور بائبل کی پیشگوئیوں کے مطابق آمد مسیح اور صداقت حضرت مسیح موعودؑ جیسے موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔ ایک ہزار سے زیادہ احمدی احباب نے جلسوں میں شرکت کی۔ چند ایک مقامات پر عیسائی احباب کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ مہمانوں نے حضرت عیسیٰؑ کے بارے میں سوالات کیے جن کے تسلی بخش جواب دیے گئے۔ یوم مسیح موعود کے حوالے سے ۸ ریڈیو پروگرامز بھی ملک کے مختلف علاقوں میں کرنے کی توفیق ملی۔ اسی طرح خاکسار (مربی سلسلہ و صدر جماعت) کو دو ٹی وی چینلز پر انٹرویوز دینے کی توفیق ملی۔

رمضان اور عید: رمضان المبارک کے دوران امسال بھی نومبائعین کے لیے خصوصی تعلیمی و تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اسی طرح ماہ رمضان میں دو سو غریب فیملیز میں راشن تقسیم کیا گیا۔ بیوگان اور یتامٰی کو تحائف دیے گئے۔


کونگو برازاویل میں ہمیں ۳۰ روزے مکمل کرنے کے بعد ۳۱؍مارچ کو عید الفطر منانے کی کی توفیق ملی۔ عید کے موقع پر جماعت کے ۲۲سینٹرز میں کھانا پکا کر اپنوں اور غیروں میں تقسیم کیا گیا۔ الحمد للہ(رپورٹ: سعید احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جرمنی کی جماعت Alzeyکی سرگرمیاں

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button